حرمين شريفين کي صدارتي کونسل نے ايک ويب سائٹ شروع کي ہے جس کے ذريعے ساري دنيا کے عوام مسجد حرم شريف اورمسجد نبوي کي نمازوں اورخطبوں کا مشاہدہ کر سکتے ہيں۔اس منفرد ويب سائٹ پر قرآن پاک اور اسلامي موضوعات پر ليکچرز کي 45ہزار ريکارڈنگ بھي دستياب ہيں ويب سائٹ www.gph.gov.sa کے ذريعے حرمين شريفين کي صدارتي کونسل اور اس کي سرگرميوں کي معلومات بھي فراہم کي جارہي ہيں مسجد نبوي صلعم کے انتظامي امورسے مربوط ايجنسي حرمين شريفين کے کتب خانوں مسجد حرام شريف کے انسٹيٹيوٹ اور غلاف کعبہ تيار کر نے والي کسويٰ فيکٹري کے ’’لنک‘‘ بھي اس ويب سائٹ پر دستياب ہيں ايک سر کاري عہديدار نے بتايا کہ صدارتي کونسل اب پروجيکٹ کے دوسرے مرحلہ پر کام کررہي ہے جس ميں اي ايجوکيشن سروسز نادر و ناياب کتب کي فہرست اورخطاطي کے شاہکار نمونے شامل ہونگے محققين کیلئے يہ مواد کافي کار آمد ثابت ہوگا دوسرے مرحلہ ميں انگريزي اورديگر اہم زبانوں ميں ويب لنک بھي فراہم کئے جائيں گے موجودہ ويب سائٹ ميں مناسک حج و عمرہ سے مربوط معلومات عربي اردو اور انگريزي تقارير کي شکل ميں دستياب ہيں مکہ معظمہ اور مدينہ منورہ ميں اوقات نماز کے علاوہ حرمين شريقين کے آئمہ کرام کي تلاوت اور نماز جمعہ کے خطاب سے بھي انٹر نيٹ استعمال کنندگان استفادہ کر سکيںگے حرمين صدارتي کونسل کي شائع کر دہ کتابيں بھي دستياب رہيں گي ويب سائٹ پر عربي بھاشا انڈونيشيا اور اردو ميں ريڈيو پروگرام کے علاوہ ريڈيو قرآن سے مربوط نشريات دستياب ہونگي عوام کو قرآن کے مختلف زبانوں ميں تراجم تک رسائي حاصل ہوگي اي لائبريري حرمين شريفين کي تصاوير پر مشتمل ہے صدارتي کونسل کے سربراہ صالح الحسنين نے بتايا کہ ہم نے عوام کو کونسل کي خدمات سے واقف کر انے کیلئے ويب سائٹ جاري کي ہے انہوںنے اميد ظاہر کي کہ يہ ويب سائٹ ديگر مذاہب کے ماننے والوں ميں اسلام کا پيغام پھيلانے ميں مدد گارثابت ہوگي زيادہ سے زيادہ لوگوں کو استفادہ کا موقع فراہم کر نے کیلئے ويب سائٹ کي خدمات ديگر اہم زبانوں ميںفراہم کي جائيں گي صدارتي کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر محمد الخضيم نے بتاياکہ حرمين شريفين ميں نمازکي ادئيگي کے روح پر رور منظر کے مشاہدہ اور نصيحت آميز خطبات کي سماعت سے جو لوگ محروم ہيں يہ ويب سائٹ ان کیلئے ايک نعمت ہے انہوںنے کہاکہ ويب سائٹ اور اس سے مربوط خدمات ميں بہتري کیلئے عوام سے رائے طلب کي ہے ۔
Bookmarks