dosto, hamary pakistan per aur apnay hi logon per bahot ghuselay likin USA aur india k samnay every time lachkelay aur rosun kheyal Musharaf shab ki brand new rosun kheyali aur lachak dekhiye
’کشمیر سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں‘
جنرل مشرف نے کشمیر سے فوجوں کی مرحہ وار واپسی کی تجویز دی ہے
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر انڈیا پاکستان کی کچھ امن تجاویز مان لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا۔
ایک انڈین نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل مشرف نے اس سلسلہ میں خطے سے فوجوں کی مرحلہ وار واپسی اور کشمیر کے عوام کو حکمرانی کے حق کی تجویز بھی دی ہے۔
’کشمیر کا حل جانتا ہوں‘
جنرل مشرف کا کہنا تھا ’اگر یہ حل ہمارے سامنے رکھا جاتا ہے تو ہمیں کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔‘
پاکستانی صدر نے مزید کہا کہ متنازعہ خطے کے معاملے میں گومگو کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے ان کے پاس ایک ’چار نکاتی حل‘ ہے۔ اس حل میں فوجوں کے مرحلہ وار انخلاء اور مقامی لوگوں کو حکمرانی کا حق دینے کے علاوہ یہ تجاویز ہیں کہ کشمیر کی سرحدوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیئے اور نگرانی کا ایک مشترکہ طریقہ کار ہونا چاہئیے جس میں بھارت، پاکستان اور کشمیر تینوں شامل ہوں۔
جب جنرل مشرف سے پوچھا گیا کہ وہ کشمیر پر پاکستانی دعوے سے دستبردار ہونے کے لیئے تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا ’اگر اس قسم کا حل ہمارے سامنے رکھا جاتا ہے تو تو پھر ہمیں اس دعوے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔‘
ابھی تک انڈیا کی جانب سے پاکستانی صدر کے تجاویز پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
انڈین تجزیہ نگار سی راجہ موہن نے نے جنرل مشرف کی تجاویز کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ’کشمیر پر بھارتی موقف کے قریب ترین‘ قرار دیا۔ ان کہنا تھا ’یہ ایک معقول تجویز ہے اور انڈیا کو اس کا خیر مقدم ضرور کرنا چاہیئے۔‘
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن بات چیت گزشتہ دو سال سے جاری ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا حل بھی شامل ہے۔
گزشتہ ماہ دونوں ممالک ایک مشترکہ پینل کی تشکیل پر بھی متفق ہوئے جس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ ہے۔
اپنے اس انٹرویو سے قبل بھی جنرل پرویز مشرف تنازعہ کشمیر کے حل کے بارے میں مختلف اقدامات کی تجاویز دیتے رہے ہیں۔
اس سال مارچ میں بی بی سی بات کرتے ہوئے جنرل مشرف نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی صدر جارج بش مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے دباؤ ڈالیں گے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/s...shmir_sq.shtml
Bookmarks