Results 1 to 6 of 6

Thread: تلاوتِ قرآنِ پاک

  1. #1
    CONAN's Avatar
    CONAN is offline Senior Member+
    Last Online
    9th April 2018 @ 05:20 PM
    Join Date
    02 Oct 2007
    Location
    BRISTOL, ENGLAND
    Posts
    83
    Threads
    17
    Credits
    1,129
    Thanked
    2

    Default تلاوتِ قرآنِ پاک

    تلاوتِ قرآنِ پاک



    پڑھ یہ پہلا لفظ تھا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اللہ ربالعزت کی طرف سے نازل ہوا اور پھر یہ سارے الہام ایک مکمل کتاب کی صورت


    اختیار کر گۓ جسےہم سب احترام سے کہتے ہیں قرآنِ پاک یہ اللہ کا پاک کلام ہے اسے پڑھتے وقت انتہائ ادب واحترام کا مظاھرہ کیجیے قرآنِ

    پاک کی تلاوت زوق و شوق سے کیجیے اور پورے دل ودماغ کو یکسو کر کے اسے پڑہیں اور یہ یقین رکھیے کہ قرآن پاک سے شغف اللہ سے

    رابطہ ہے اصل میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کیلیے بہترین عبادت قرآن کی تلاوت ہے



    جب جب ٹائم ملے آپ قرآن کو وقت دیجیے اسکی تلاوت کریں اور کبھی اکتاہٹ محسوس نہ کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی

    پاک زات کا فرمان ہے کہ جو کوی قرآن پڑہنے میں اس قدر مشغول ہو کہ وہ مجھ سے دعا مانگ نہ سکے میں اسے بغیر مانگے ہوۓ ہی عطا

    کروں گا اور دوسروں سے زیادہ دوں گا ترمذی میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ قرآن کے زریعے ہی اللہ کا زیادہ قرب حاصل

    کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جس نے قرآن پڑھا اور وہ روز اسکی تلاوت بھی کرتا ہے اسکی مثال ایسی ہوگی جیسے

    مشک سے بھری ہوی زنبیل کہ اسکی خوشبو چارسو مہک رہی ہے اور جس شخص نے قرآن پڑھا اور اسکی تلاوت نہی کی تو اسکی مثال

    ایسی ہے جیسے مشک سے بھری ہوئ بوتل کہ اسکا منہ مضبوطی سے بند کر دیا گیا ہو


    قرآنِ پاک کی تلاوت محض اللہ کی خوشنودی کیلیے کیجیے نہ کہ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کیلیے اپنی خوش الحانی کا سکہ جمانے اور اپنی

    دینداری کی دھاک بٹھانے کیلیے سختی سے پرہیز کیجیے یہ انتہائ گھٹیا مقاصد ہیں اور انکو حاصل کرنے والا رحمت خداوندی سے محروم

    ہو جاتا ہے


    تلاوت سے پہلے طہارت اور نظافت کا پورا اہتماما کیجیے بغیر وضو قرآنِ پاک چھونے سے پر ہیز کیجیے اور پاک صاف جگہ پر بیٹھ کر

    تلاوت کیجیے


    تلاوت کے وقت قبلہ رو ہو کے دوزانو ہو کے بیٹھیے اور گردن جھکا کر انتہای یکسوئ سے توجہ اور دل کی آمادگی سے سے تلاوت کیجیے

    اللہ کا ارشاد مبارک ہے کہ کتاب جو ہم نے آپکی طرف بھیجی برکت والی ہے تاکہ وہ اس میں غورو فکر کریں اور عقل والے اس سے نصیحت

    حاصل کریں


    تجوید اور ترتیل کا بھی جہاں تک ہو سکے خیال رکھیں حروف ٹھیک ٹھیک ادا کیجیے اور ٹھر ٹھر کر پڑھیے ابو داود میں ھے کہ آپ صلی

    اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی آواز اور لہجے سے قرآن کو آراستہ کرو


    آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک ھرف کو الگ کر کے اور واضح کر کے پڑہتے تھے


    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ روزِمحشر قرآن پڑھنے والے کو کہا جاے گا کہ جس ٹھراؤ اور خوش الحانی کے ساتھ تم دنیا

    میں قرآن پڑھتے تھے اسی طرح یہاں قرآن پڑھو اور ہر آیت کے بدلے میں ایک درجہ بلند ہوتے جاؤ تمہارا ٹھکانہ تمہاری آخری آیت کے

    قریب ہے
    ترمذی


    اللہ پاک کا فرمان ہے کہ نہ زیادہ زور سے پڑھیے اور نہ زیادہ آہستہ بلکہ درمیانی آواز میں پڑہیں

    یوں تو جب بھی موقعہ ملے تلاوت کیجیے لیکن سحر میں تہجد کی نماز میں قرآن پڑہنے کی کوشش کیجیےیہ تلاوت قرآن کی فضیلت کا سب

    سے اونچا درجہ ہے اور مومن کی یہ تمنا ہونی چاہیے کہ وہ تلاوت کا اونچے سے اونچا مقام حاصل کرے


    تین دن سے کم میں قرآن ختم کرنے کی کوشش مت کیجیے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ مبارک ہے کہ جس نے تین دن سے کم میں

    قرآن ختم کیا اس نے قرآن کو نہی سمجھا جس طرح قرآن پڑہتے وقت جسمانی صفائ کا اہتمام کرتے ہیں اس بتا کا خاص خیال رکھیں کہ زہن

    سے بھی گندے خیالات اور بری سوچ کو نکال کر باہر پھینک دیں جو دل فاسد باتوں سے بھرا ہوا ہے وہ قرآن کی عظمت کو کہاں پا سکے گا

    کیونکہ ایسے بد نصیب کے دل میں نہ تو قرآن کی ھدایت جگہ بنا سکتی ہے اور نہ ہی وہ اسکے مطالب اور معنی سمجھ سکتا ہے


    حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ جب قرآنِ پاک کھولتے تو شدتِ جزبات سے بے ہوش ہو جاتے تھے

    یہ سمجھ کر تلاوت شروع کیجیے کہ روۓ زمین پر اگر

    کہیں سے ہدایت مل سکتی ہے تو صرف یہ واحد کتاب ہے اور اپنے اسی تصور کے ساتھ اسمیں تدبر اور تفکر کیجیے اسکی حکایت اور

    حکمتوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیےفر فر تلاوت نہ کیجیے بلکہ سمجھ کر آھستہ پڑہنے کی عادت ڈالیے


    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے تھے کہ ٬٬القارعہ اور القدر جیسی چھوٹی ،سورتوں کو سمجھ کے پڑھنا بہت بہتر سمجھتا

    ہوں کہ میں البقرہ اور آل عمران کو فر فر بغیر سوچے سمجھے پڑہ جاؤں روایت ہے کہ ایک رات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری رات ایک

    ہی آیت کا ورد کرتے رہے ٬ اے خدا اگر تو عزاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو انتہائ زبر دست حکمت والا ہے


    تلاوتِ کلامِ پاک اس سوچ کے ساتھ کیجیے کہ اسکی ہدایت کے مطابق زندگی بسر کرنی ہے اور اسکے احکامات کو اپنی اندرونی بیرونی

    زندگی پر لاگو کرنا ہے اور اسکی ہدایات کی روشنی میں اپنی زندگی میں سے غلطیوں کی اصلاح کر کے انہیں عین اسلام کے مطابق بنانا ہے

    قرآنِ پاک ایک ایسا شفاف آئینہ ہے کہ آپکو اس میں اپنی زات کے داغ دھبے سب صاف صاف نظر آیینگے اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم انکو کہان

    تک دھو سکتے ہیں


    تلاوتِ کلامِ پاک کرتے وقت آیات کے حساب سے اپنے اوپر وہی کیفیت طاری کیجیے جب اس رب عظیم کی بے پناہ رحمت کا زکر سنیں تو

    خوشی سے جھوم جاییں اور جب اسکے غضب اور قہر کا زکر ہو تو روح تک کانپ جاے یہ حق ہے اس عظیم کتاب کا جب جب جہنم کی

    ہولناکیاں بیان ہوں تو ڈر اور خوف سے لرزہ طاری ہو اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوں جب مومنین پر اللہ کی بشارتییں نازل ہونے کا پڑہیں

    تو چہرے کو دمکتا ہوا محسوس کریں اور جب کسی غلطی پر اللہ کا عزاب نازل ہو اور قومون کا صفحہ ِ ہستی سے مٹ جانا پڑہیں تو غم سے

    نڈھال ہو کے اس شدت کو محسوس کریں تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد یہ دعا حضرتِ عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے اسے پڑہنے کیا

    عادت ڈالیں خدایا میری زبان تیری کتاب میں سے جو کچھ تلاوت کرے مجھے تو فیق دے کہ اس پر غورو فکر کروں خدایا مجھے اسکی سمجھ

    دے مجھے اسکے مفہوم ومعانی کی سمجھ بخش دے اور اس کے عجائبات کو پانے کی نظر بخش دے اور جب تک زندہ رہوں مجھے تو فیق

    دے کہ میں اس پر عمل کرتا رہوں بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے


    اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مجھے آپ سب کو قرآنِ پاک کو اسکے مفہوم کو سمجھ کر پڑہنے کی توفیق عطا فرماۓ کہ یہ ایک اچھی اولاد کا

    بہترین تحفہ ہے اپنے والدیں کی خدمت میں یہی انکے لیے وہ عبادت ہے جو انکو نہ صرف بخشوانے کا زریعہ ہے بلکہ انکے دنیا سے جانے

    کے بعد دنیا میں انکی بہترین یادگار بھی اللہ ہم سب کو قرآنِ کریم کا حق ادا کرنے والا بناۓ آمین ثم آمین
    CONAN

  2. #2
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default


    ماشا اللہ، سبحان اللہ

    آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
    اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
    آپ کا بہت بہت شکریہ

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    jzak Allah

  4. #4
    noffal is offline Senior Member+
    Last Online
    20th June 2021 @ 04:47 PM
    Join Date
    09 May 2009
    Posts
    122
    Threads
    41
    Credits
    128
    Thanked: 1

    Default

    nice

  5. #5
    gilani is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd January 2016 @ 01:35 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Posts
    34
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default


  6. #6
    Join Date
    09 Jan 2008
    Location
    B3h!nd Y0u
    Posts
    3,463
    Threads
    284
    Credits
    62
    Thanked
    86

    Default

    zabardast

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 28th August 2015, 03:05 PM
  2. غمِ ھِجر اور آذانِ بلالی رضی اللہ تعالٰی ع
    By Babuirfan51 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 7
    Last Post: 30th April 2015, 09:32 PM
  3. مالِ تجارت کی زکوۃ قیمتِ فروخت پرواجب ہوگ®
    By Genius Mind7 in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 1
    Last Post: 8th July 2014, 12:42 AM
  4. تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک اور سپیش
    By mujtaba_jdw in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 8
    Last Post: 20th August 2013, 03:43 PM
  5. Replies: 5
    Last Post: 9th August 2011, 10:38 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •