وائپر اینٹی وائرس پلس اینٹی سپائی وئیر
یوں تواس وقت کئی بہترین اینٹی وائرس سافٹ وئیر موجود ہیں۔ لیکن ان کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ وہ سب سسٹم کو سلو کر دیتے ہیں۔ وائپرایک جد ید ترین اینٹی وائرس اور اینٹی سپائی وئیر ہے جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کے سسٹم کوبالکل سلو نہیں کرتا۔ سکیننگ کے دوران آپ اپنی تمام سرگرمیاں پورےاطمینان اور سپیڈ کے ساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔اگرآپ سسٹم کو سلو کر دینےوالے اینٹی وائرس اوراینٹی سپائی وئیرکے ہاتھوں پریشان ہیں توآپ کی اس پریشانی کا حل وائپر کی صورت میں موجود ہے۔ یہ کمپیوٹر کو نہ صرف وائرس اور سپائی وئیر بلکہ روٹ کٹس، مالوئیر اور کی لوگرزوغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ پی سی میگزین کے سیکورٹی ایکسپرٹس نے اسے چار جبکہ سی نیٹ ڈاٹ کام نے پانچ سٹارزسے نوازا ہے۔ اس کا پندرہ روزہ آزمائشی ورژن مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.sunbeltsoftware.com/evalu...11/a/vipre.exe
Bookmarks