دنیا میں سب سے پہلے شفاخانے یا ہاسپٹل کا تصور مسلم سائنسدانوں اور اطباء نے دیا ، اور نہ صرف تصور دیا بلکہ دنیا کے اولین اسپتال تعمیر بھی کیۓ ، جن میں اس وقت کا بہترین علاج مہیا کیا جاتا تھا۔ 872ء میں مصر کے شہر قاہرہ میں قائم کیۓ جانے والے اسپتال کو دنیا کے پہلے منظم اسپتال ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ یہ وہ وقت تھا کہ جب طب کی اخلاقیات اپنے عروج پر تھی اور یہ شعبہ علم ابھی کاروباری انداز سے واقف نہیں ہوا تھا ، ان اسپتالوں میں تمام تر معالجہ مفت فراہم کیا جاتا تھا۔
Bookmarks