Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
جو نہ مل سکے وہی بے وفا
یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ* کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
کرے پیار لب پہ گلہ نہ ہو
یہ کسی کسی کا نصیب ہے
یہ کرم ہے اس کا جفا نہیں
وہ جدا بھی رہ کر قریب ہے
وہی آنکھ ہے میرے روبرو
اسی ہاتھ میں* میرا ہاتھ ہے
میرا نام تک جو نہ لے سکا
جو مجھے قرار نہ دے سکا
جسے اختیار تو تھا مگر
مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
وہی شخص میری تلاش ہے
وہی درد میری حیات ہے
Bookmarks