Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: کائنات کی وسعت

  1. #1
    IT DUNYA is offline Junior Member
    Last Online
    23rd December 2006 @ 05:43 PM
    Join Date
    24 Mar 2006
    Posts
    19
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default کائنات کی وسعت

    Source: http://qaseemhaider.sitesled.com/vastuniverse.html

    پرانے زمانے میں خیال کیا جاتا تھا کہ کائنات بس اتنی ہی جتنی سر کی دو آنکھوں سے نظر آتی ہے۔ مگر جدید دور بینوں اور مصنوعی سیاروں سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ مبالغے کی حد تک حیران کن ہیں۔

    ہماری زمین جو ہمیں اتنی وسیع و عریض نظر آتی ہے، کائنات میں اس کی حیثیت سمندر کے مقابلے میں ایک قطرے سے بھی کم ہے؟ حالانکہ اس کا قطر تقریباً تیرہ ہزار کلومیٹر ہے۔ ہماری زمین،سورج کا ایک سیارہ ہے اور اس کا سورج سے اوسطاً فاصلہ چودہ کروڑ اٹھاسی لاکھ کلومیٹر ہے۔ یہ اپنے مرکز کے گرد سولہ سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گھوم رہی ہےاور خلا میں سورج کے گرد ایک لاکھ دس ہزار کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چکر لگا رہی ہے۔ یعنی دو گھنٹے میں یہ ہمیں لے کر دو لاکھ بیس ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کر جاتی ہے اور وہ بھی یوں کہ ہمیں کسی قسم کی حرکت کا احساس تک نہیں ہوتا۔ سورج کے گرد اس کا ایک چکر چھیانوے کروڑ کلومیٹر کا ہوتا ہے اور وہ اسے ایک سال میں مکمل کرتی ہے۔



    تازہ تحقیق کے مطابق ہماری زمین کے علاوہ سورج کے خاندان یعنی نظام شمسی میں دس سیارے اور بھی ہیں۔ مشتری Jupiter) ) اس فیملی کا سب سے بڑا سیارہ ہے۔ اس کے حجم کا حال یہ ہے کہ اس میں ہماری زمین جیسی ایک ہزار زمینیں سما سکتی ہیں۔ یہ سورج سے 773280000 کلومیٹر دور ہے۔ دیگر سیارے عطارد (Mercury)، زہرہ (Venus)، مریخ (Mars)، زحل (Saturn)، یورینس (Uranus)، نیپچون (Neptune) اور پلاٹو (Pluto) ہیں۔ پلوٹو کا سورج سے فاصلہ 5872000000 کلومیٹر ہے۔

    خود ہمارا یہ سورج جسے ہم روز دیکھتے ہیں اور جو ہمیں ایک معمولی کی طرح دکھائی دیتا ہے، ہماری زمین جیسی چودہ لاکھ زمینوں کو اپنے اندر سمو سکتا ہے۔ یہ بھی ساکن نہیں، بلکہ خلا میں گیارہ لاکھ کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سفر کر رہا ہے۔ یہ اپنے عظیم حجم کے باوجود ہماری Galaxy، جسے ہم Milky Way کہتے ہیں، کا درمیانے حجم کا ایک ستارہ ہے۔



    ہماری اس گلیکسی کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سورج اس کے اندر اپنا ایک چکر گیارہ لاکھ کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سفر کرتا ہوا پچیس کروڑ سال میں پورا کرتا ہے۔ ہماری اس گلیکسی کا Diameter تقریباً ایک لاکھ نوری سال (Light Years) ہے۔ یعنی اگر ہم ایک ایسا راکٹ یا Space Ship بنا لیں جوایک لاکھ اسی ہزار میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کر سکے تو اسے ہماری گلیکسی کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچنے کے لیے ایک لاکھ سال لگیں گے۔

    ہماری گلیکسی میں سورج کے علاوہ ایک سو بلین مزید ستارے ہیں جن میں سے بعض سورج سے کروڑہا گنا بڑے اور ہزارہا گنا زیادہ روشن ہیں مثلاً ستارہ Antaresسورج سے 3500 گنا زیادہ روشن اور اپنے اندر چھ کروڑ سورج سمو سکتا ہے۔ یہ ہم سے تقریباً 330 نوری سال دور ہے۔ اس سے بھی بڑا ایک اور ستارہ Betelgeuse سورج سے 17000 گنا زیادہ روشن اور ہم سے 270 نوری سالوں کی دوری پر ہے۔ Scheat, Riegel, W. Cephai, Aurigai اور Hereules ہماری گلیکسی کے ان سے بھی بڑے ستارے ہیں، انھیں Super gaints کہتے ہیں۔ ان سے کروڑہا کلومیٹر بلند اٹھنے والے شعلے اللہ تعالی کی جلالی قدرت کے مظہرہیں۔ اگر ان ستاروں کو سورج کی جگہ پر رکھ دیا جائے تو نہ صرف ہماری دنیا بلکہ ہمارے سارے نظام شمسی میں سوائے آگ کے کچھ نہ ہو۔ مثلاً اگر Scheat کو سورج کے مقام پر رکھ دیا جائے تو زہرہ اس کے محیط میں آجائے اور اگر Betelguse سورج کی جگہ آجائے تو ہماری زمین اور مریخ کو اپنے اندر نگل لے اور اگر Aurgai سورج کے مقام پر آجائے تو سیارہ uranus اس کے محیط میں آجائے گا۔ یعنی سورج سے لے کر یورینس تک آگ ہی آگ ہوگی اور نظام شمسی کی آخری حدود تک شعلے ہی شعلے ہوں گے۔

    انسان ان اجرام فلکی کے حجم، چمک اور رفتار کے تصور سے کانپ جاتا ہے۔ ان کی تخلیق کے متعلق سوچنے لگیں تو عقل ساتھ نہیں دیتی، ذرا فاصلوں پر غور کریں تو اگر ہم روشنی کی رفتار (جو دو لاکھ ستانوے ہزار چھ سو کلومیٹر فی سیکنڈ ہے) سے سفر کریں تو بھی اپنی ساری زندگی میں ان تک نہیں پہنچ سکتے۔ ان میں سے بعض ستارے بغیر کسی دوربین کے آسمان پر چمکتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ چونکہ ہمیں ان کی عظمت کا علم نہیں، لہذا وہ ہمارے لیے محض ایک معمولی نقطہ ہوتے ہیں۔

    قرآن مجید میں کہا گیا ہے کہ ہم عقل استعمال کرکے اپنے گردوپیش میں بکھرے مظاہر قدرت کی حقیقت کو جاننے کی سعی کریں۔ چونکہ اس کے بغیر نہ ان سب کو بنانے والی ہستی کی عظمت کا ہمیں شعور ہو سکے گا نہ ہم اس کی صحیح معرفت حاصل کر سکیں گے اور نہ اس سے اتنا ڈریں گے جتنا کہ اس سے ڈرنا چاہیے:

    سورۃ یونس کی آیت 101میں کائنات میں غوروفکر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا

    '' کہو ذرا اس کو دیکھو تو سہی جو آسمان اور زمین میں ہے، جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے لیئے نشانیاں اور ڈراوا کیا فائدہ دے سکتی ہیں''

    یہ اعداد و شمار صرف ہماری کہکشاں کے 100 بلین ستاروں میں سے چند ایک کے ہیں جس کے پیمانے بھی شاید ہماری محدود عقل میں آنے مشکل ہیں۔ اس سے آگے چلیں تو خود ہماری کہکشاں کا کائنات میں کوئی مقام نہیں ہے۔ ہم اپنی کہکشاں کے علاوہ محض آنکھ سے مزید تین کہکشائیں دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک Andromeda ہے جو ہم سے اکیس لاکھ اسی ہزار نوری سال دور ہے۔ یہ ہماری کہکشاں سے ڈھائی گنا بڑی ہے۔ یعنی اس میں ستاروں کی تعداد ڈھائی سو بلین ہے۔



    اس کائنات میں اربوں کہکشائیں ایسی بھی ہیں جنھیں محض عام انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ انھیں دیکھنے کے لیے انتہائی طاقت ور دوربینیں درکار ہیں۔ یہ ایک دوسرے کے قریب نہیں، بلکہ ان کے درمیان لاکھوں کروڑوں نوری سال کے فاصلے ہیں۔ یہ تمام کہکشائیں ساکن نہیں، بلکہ اپنے مرکز کے گرد گھوم رہی ہیں اور خلا میں چل بھی رہی ہیں۔ ان میں سے بعض کی رفتار کروڑ ہا میل فی گھنٹا ہے اور یہ ہم سے لاکھوں کروڑوں نوری سال دور ہیں۔ ان لاتعداد کہکشاؤں کے گھومنے اور ناقابل تصور رفتار سے سفر کرنے کا جادوئی منظر دوربینوں کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ اگر ہم اپنی دوربینیں لے کر اس فاصلے کے آخر تک پہنچ جائیں تو تب بھی یہی نظارہ ہوگا اور اس سے آگے بھی یہی نظارہ ہوگا، کیونکہ کائنات میں مسلسل وسعت ہو رہی ہے۔ انسانی علم ترقی کرتے کرتے، اس صدی میں پہنچ کر یہ چیزیں بیان کرنے کے قابل ہوا ہے، لیکن قرآن مجید نے پندرہ سو سال پہلے ہی یہ اطلاع ہمیں دے دی تھی:

    "اور آسمان کو ہم نے بنایا قدرت کے ساتھ اور ہم بڑی ہی وسعت رکھنے والے ہیں۔"

    (الذاریات 51:47)

    یہ ہے اس کائنات کے پیمانوں کا ہلکا سا عکس، جو انسان بھی اس بے پایاں قوت، حیرت انگیز رفتار اور نور کے سیلاب پر غور کرے گا، وہ یقینا پکار اٹھے گا:

    "اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے مقصد نہیں بنایا۔ تو اس بات سے پاک ہے کہ کوئی عبث کام کرے، سو تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔"

    (آل عمران 3:191)

    پھرانسان کا دل کانپنے لگے گا اور اس کے لیے یہ یقین کرنا قطعاً مشکل نہ رہے گا کہ اصل زندگی واقعی پردے کے پیچھے آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی ہے، جسے ممکن بنانے والا کوئی ہماری طرح کا انسان نہیں، بلکہ وہ ہستی ہے جس نے یہ حیرت انگیز کائنات بنائی ہے۔

    یہ سب کچھ دیکھ کر ایک سلیم الفطرت آدمی یہ کہنے پر مجبور ہو جاتاہے کہ یقینًا یہ نظام ایک مقتدر اور طاقت ور ہستی کی زیر نگرانی ہی چل سکتاہے۔ اگر یہ خود بخود ہو رہا ہوتا تو اتنی درستگی اور توازن ممکن نہ تھا۔ علاوہ ازیں بھی معلوم ہوتا ہے کہ اسے چلانے والا ایک ہی ہے۔ایک سے زیادہ چلانے والوں کی صورت میں یہاں جنگ و جدل برپا رہتا مگر یہاں کا امن، سکون اورہر ایک کی اطاعت و فرمانبرداری شہادت دیتی ہے کہ ان کا الٰہ اور معبود ایک ہی ہے۔

    اس میں ان لوگوں کے لیے بھی سوچنے کا سامان ہے جن کے خیال میں اللہ تعالٰی نے اپنے اولیاء کو نائب بنا کر مختلف علاقے سونپ دیئے ہیں یا حاجتیں پوری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ میرے بھائی! جو اللہ اتنی بڑی کائنات بنا سکتا ہے وہ بلا شرکتِ غیرے اسے چلا بھی سکتا ہے اور بلاشبہ اکیلا ہی چلاتا ہے۔


    www.harunyahya.com , www.humsubdost.org حوالہ جات:

  2. #2
    mr_obaid's Avatar
    mr_obaid is offline Senior Member+
    Last Online
    18th December 2011 @ 03:20 AM
    Join Date
    07 Jul 2006
    Location
    karachi THE light
    Posts
    2,139
    Threads
    114
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    thx 4 a sach a nice shairing
    very well done bro
    aap ki shairing la jawab hai
    belive me bhut infor mili
    farooq-o-hassan ka ranj hum kcuh kam nahi kartay,,
    haan mager sina-o-sir peet kar matam nahi kartay,,,
    kafir hain jo munkar hain hayyat-ush-shoda kay,,,
    hum zinda logo per matam nahi kartay.....

  3. #3
    Join Date
    08 Jun 2006
    Location
    AlKaMoNyA
    Posts
    20,923
    Threads
    1112
    Credits
    846
    Thanked
    12

    Default

    Bhot Piyare Sharing Hai....Welldone

  4. #4
    KhaakNasheeN's Avatar
    KhaakNasheeN is offline Junior Member
    Last Online
    2nd January 2007 @ 09:09 PM
    Join Date
    01 Jan 2007
    Location
    Kayenat E Kun
    Posts
    10
    Threads
    1
    Credits
    975
    Thanked
    0

    Default

    jazak Allah bohat umdah maloomat hain quran ko samjh kar parha jaye to iski taseer bohat barh jati hey aur tabhi dilon main Allah ki azmat aur iski qudrat ka idrak utarta hey.
    [center][FONT="Arial Black"][SIZE="3"]
    Main Khaak Basar Main Khaak NasheeN
    Mian Sab Kuch Hoon Main Kuh Bhi NahiN
    Main terey gumaaN Sey Pathar Hoon
    Main terey yaqeeN Sey Heera HooN
    [/SIZE][/FONT][/center]

  5. #5
    anjanarishta's Avatar
    anjanarishta is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd March 2017 @ 02:04 AM
    Join Date
    20 Aug 2006
    Posts
    1,391
    Threads
    49
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Thumbs up salam sab koo

    nice info. ................

  6. #6
    Shaheen's Avatar
    Shaheen is offline Advance Member
    Last Online
    25th March 2023 @ 09:00 PM
    Join Date
    31 Jul 2006
    Location
    Melbourne
    Posts
    13,755
    Threads
    225
    Credits
    1,448
    Thanked: 1

    Default

    boht achi sharing bro

  7. #7
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default

    nice janab nice
    ..

  8. #8
    Last Fighter's Avatar
    Last Fighter is offline Senior Member+
    Last Online
    15th May 2011 @ 12:36 AM
    Join Date
    21 Jun 2006
    Location
    Loralai (Baluchistan)
    Age
    42
    Posts
    44
    Threads
    17
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Bhot Piyare Sharing Hai....Welldone

  9. #9
    Ismail is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd March 2010 @ 01:37 AM
    Join Date
    29 Jun 2006
    Location
    Islamabad
    Age
    38
    Posts
    440
    Threads
    18
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Thanks Allot Vrry NIce

  10. #10
    Ismail is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd March 2010 @ 01:37 AM
    Join Date
    29 Jun 2006
    Location
    Islamabad
    Age
    38
    Posts
    440
    Threads
    18
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Thanks Again

  11. #11
    naseerhaider's Avatar
    naseerhaider is offline Senior Member+
    Last Online
    17th February 2016 @ 02:53 PM
    Join Date
    13 Jan 2006
    Location
    Gujrat
    Age
    38
    Posts
    64
    Threads
    6
    Credits
    965
    Thanked
    0

    Default

    Assalam o Alikum
    Bohat achi sharing ki ha app na bai,sukria,ya mazmoon qaseem bia na lika tha,lakin site expire ho gi,acha howa app na ider share ker dia,awr mahfooz ho gia

  12. #12
    haiderali1 is offline Junior Member
    Last Online
    18th April 2007 @ 02:26 PM
    Join Date
    11 Mar 2007
    Age
    44
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    very nice,thanks for sharing

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 14th June 2018, 10:26 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2018, 07:54 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 14th February 2010, 04:48 AM
  4. Replies: 16
    Last Post: 28th January 2010, 11:33 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 26th January 2010, 07:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •