اسلام علیکم دوستو۔ کیا حال ہیں۔
امید ہے کہ سب دوست خیریت سے ہوں گے۔
میرے پاس گوگل سرور کی ساری سائٹس، جیسا کہ یوٹیوب ڈاٹ کام، گوگل سرچ انجن، اور جی میل ڈاٹ کام بھی مسئلا کر رہی ہے۔ پہلے میں نے سمجھا کہ شاید ونڈوز یا انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سیٹنگ میں مسئلا ہو لیکن پھر تبدیلی کرنے کے باوجود مسئلا حل نہیں ہوا۔ اور پھر ونڈوز دوبارہ کرنے کے بعد بھی مسئلا حل نہیں ہورہا۔ میں نے انٹرنیت پر مسئلے کے بارے میں سرچنگ کی، جس سے پتہ چلا کہ حال ہی میں گوگل کے سرورز میں بار بار مسئلا ہورہا ہے۔
برحال میرے پاس مسئلا یہ ہے کہ یوٹیوب اور جی میل میں اگر کوئی میسج ڈلیٹ کرنا چارہا ہوں تو وہ ڈلیٹ نہیں ہورہے۔ اور جو میسج پڑھہ لیتا ہوں پھر بھی وہ اَن رِیڈ کا آپشن شو کر رہا ہے۔
اب اس بارے میں کیا کہتے ہیں آپ لوگ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس استعمال کر رہا ہوں اس میں کوئی مسئلہ ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے؟