Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 25

Thread: میں کہتی تھی

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Smile میں کہتی تھی

    Assalam-o-Allykom Wrt wbrkt
    میں کہتی تھی مجھے ٹُوٹے ستارے آزماتے ہیں
    وہ کہتا تھا نہیں اکثر سہارے آزماتے ہیں
    میں کہتی تھی کوئی صحرا سُلگتا ہے میرے اندر
    وہ کہتا تھا کوئی دریا بِلکتا ہے میرے اندر
    میں کہتی تھی مجھے دریا کنارے یاد رہتے ہیں
    وہ کہتا تھا مجھے سُلگتے شرارے یاد رہتے ہیں
    میں کہتی تھی چلو رشتوں کی گرہ کھول دیتے ہیں
    وہ کہتا تھا چلو آنکھوں میں دریا گھول دیتے ہیں
    میں کہتی تھی کہانی میں کوئی کردار باقی ہے؟
    وہ کہتا تھا محض اک خواب کا انگار باقی ہے
    میں کہتی تھی میں خوابوں کا بھلا عنوان کیا رکھوں؟
    وہ کہتا تھا اِسے تم ذات کا زندان کہہ دینا
    میں کہتی تھی کہ میرے بعد سانس کیسے لیتے ہو
    وہ بولا خار سا سینے کو چُھو کر ٹوٹ جاتا ہے
    میں کہتی تھی مجھے کچھ پَل تو خود میں سانس لینے دو
    وہ بولا تھا کہ جاناں اِس حصارِ ذات سے نکلو
    میں کہتی تھی کہ کیا ہوگا اگر یہ وقت تھم جائے
    وہ بولا کچھ نہیں بس یہ لمحے صدیاں رقم ہوں گے
    میں بولی تم نے میری آنکھوں میں حسرت کوئی دیکھی؟
    وہ بولا ہاں سُلگتے زخم کی نسبت کوئی دیکھی
    میں بولی میں کہوں کہ میں نے دیکھا کیا اِن آنکھوں میں
    بہت ہی درد سے بولا، بُھلا دو جو ہے آنکھوں میں
    میں کہتی تھی میرے ساحر کی آنکھیں بولتی کیوں تھیں؟
    وہ کہتا ہے تمہیں خاموشیاں پڑھنے کی عادت تھی
    میں کہتی تھی میرے لہجے کی شدت بھول جاؤ گے؟
    وہ میری بات پر چونکا مگر کُچھ بھی نہیں بولا
    میں کہتی، بُت کدوں میں کس طرح دن رات کرتے ہو؟
    وہ بولا، بت شکن ہوں میں سو خود کو توڑ دیتا ہوں
    میں کہتی تھی کہ ہم تم خاک ٹھہریں گے محبت میں
    وہ بولا ہاں یہی سچ ہے نہ میں پارس نہ تُو سونا
    میں کہتی تھی کہ آنکھوں سے کُہر کب جائے گی آخر؟
    وہ بولا جس لمحے سینے سے آخر سانس جائے گی
    میں کہتی تھی سُلگتی ہیں جبینوں میں کیوں تقدیریں؟
    وہ بولا آستانوں میں دیے جلتے ہی رہتے ہیں
    میں کہتی تھی کہ کب صحرا سے گزرے گا وہ بنجارہ
    وہ بولا جب اُسے رشتوں سے کٹ کر ہارنا ہوگا
    میں کہتی تھی درختوں کے لِبادے زرد کیوں ٹھہرے؟
    وہ بولا کہ خزاں ہونا ہر اِک جنگل کی قسمت ہے
    میں کہتی تھی کہ چہروں میں کوئی اپنا نہیں ملتا
    وہ بولا کہ کئی چہرے مگر اپنوں میں ملتے ہیں
    میں کہتی تھی کناروں پر دِیے اب کیوں نہیں جلتے؟
    وہ بولا کہ کناروں نے ہوا سے دوستی کرلی
    میں کہتی تھی ہوا کے ہاتھ میں کیا ہے بھلا رکھا؟
    وہ بولا جگمگاتے سب دیوں کا فیصلہ رکھا
    میں کہتی تھی کہ دریا کی اُداسی سے کہوں گی کیا؟
    وہ بولا بس میری آنکھیں اُنہیں پڑھ کر سُنا دینا
    میں کہتی تھی میرے آنگن میں کوئی پیڑ جلتا ہے
    وہ بولا غور سے دیکھو کہیں نہ ذات ہو میری
    میں کہتی تھی کہ زِنداں میں صبا شب بھر نہیں آتی
    وہ بولا اور یہاں تو سانس اکثر نہیں آتی
    میں کہتی تھی میرے سینے میں سانسیں کم ہیں تیری یاد زیادہ ہے
    وہ بولا گر یہی سچ ہے تو تُو برباد زیادہ ہے
    میں کہتی تھی تیری سانسوں میں میرا دل دھڑکتا ہے
    وہ بولا ہاں میرا دل زَد پہ طوفانوں کی رہتا ہے
    میں کہتی تھی کہ آنکھوں میں تیری یہ روشنی کیسی؟
    بہت بے ساختہ بولا کہ تیری روح تک میں خود کو پایا ہے
    میں کہتی تھی میری آنکھیں تبھی محروم مدھم ہے
    وہ تھوڑے وقف سے بولا میرے اندر بسی ہو تم
    میں کہتی تھی بھلا کیا پاؤ گے مجھ سے جدا ہوکے
    وہ بولا گُم تھا تیرے ساتھ مجھے اب خود سے ملنا ہے
    میں کہتی تھی چلو اُنگلی پہ اپنے درد کو گِن لیں
    وہ بولا درد کی شِدّت سے شریانیں نہ کٹ جائیں
    میں کہتی تھی سناؤ حال اُس شب کا جب ہم بچھڑے تھے
    وہ بولا، تھی وہ ایسی شب میں اُس شب ٹوٹ کے رویا
    میں کہتی یاد ہے اُس دن تیرے کاندھے پہ روئی میں
    وہ بولا آج تک شانے تیرے آنسو سے گھائل ہیں
    سُنو پھر تم پہ کیا گزری وہ خوابِ زندگی کھو کر
    کہا کل اپنی آنکھوں کو بہت بے جان دیکھا ہے
    کہو اُس عشق کی بابت بھلا کیا حَد رہی ہوگی
    کہا وہ عشق جیسے رُوح کا سرطان دیکھا ہے
    کہو پھر سے بچھڑنے کی تمہیں منظور یہ ہوگا؟
    !کہا جینے کی خواہش کو کبھی قربان دیکھا ہے
    میں کہتی تیرے نقشِ پا میرے رستوں پہ اب بھی ہیں
    وہ بولا میرے رستوں پہ بھی یہ دُکھ درد حائل ہیں
    میں کہتی تھی کہ ذرّوں میں بھی کوئی حُسن دیکھا ہے؟
    وہ بولا ایک ذرّے میں کئی ماہتاب دیکھے تھے
    کہا میں نے کہ کب یہ زندگی خوشبو لگی تم کو؟
    وہ بولا بے خیالی میں تجھے جب چھو لیا میں نے
    میں کہتی تھی کہ تم نے ڈوبتا سورج کبھی دیکھا؟
    وہ بولا ہاں تیری آنکھوں کو اکثر ڈوبتے دیکھا
    میں کہتی تھی کوئی چہرہ جو تجھ کو یاد ہو اب تک؟
    وہ بولا اِک کنول رخ پر بہت ساحر سی آنکھیں تھیں
    میں کہتی خواب کے مقتل کو کیسے جانتے ہو تم
    وہ بولا یوں کہ تیری آنکھوں میں اِک شام کاٹی ہے
    میں کہتی تھی اذّیت کے کسی لمحے سے واقف ہو؟
    وہ بولا جس لمحے جاناں تُو مجھ سے دور ہوتا ہے
    میں کہتی تھی بھلا اب داؤ پہ کیا کچھ لگایا ہے؟
    وہ بولا کچھ نہیں تھا پاس، میں خود کو ہار آیا ہوں
    میں کہتی کب سمندر چپ تیری دھڑکن کو سنتا ہے؟
    وہ بولا جب بکھرتا ہے کنارا تیرے لہجے پر
    میں کہتی تھی مجھے دن کے کنارے بوجھ لگتے ہیں
    وہ بولا ہاں مجھے بھی شام سے اب خوف آتا ہے
    میں کہتی خوابوں کی دہلیز پہ کیوں اب بھی جاتے ہو؟
    وہ بولا اس لئے کہ نیند کا دَر وا نہیں ملتا
    میں کہتی تھی کہ خوابوں کا بدن کیوں کانچ جیسا ہے؟
    وہ بولا اس لئے جاناں کہ حسرت کا لہو جھلکے
    میں کہتی تھی کبھی ایسا ہوا کہ نیند ٹوٹی ہو؟
    وہ بولا ہاں اُسی لمحے، مجھے جب یاد کرتی ہو
    کہا میں نے کہ میری جاں، تیری یادیں مُسلسل ہیں
    وہ بولا کہ اسی باعث یہ رَتجگے مُسلسل ہیں
    میں کہتی تھی کہ آنکھوں سے تمہیں آواز دیتی ہوں
    وہ بولا ہاں مجھے آنسو بکھرنے کی کوئی آواز آتی ہے
    میں کہتی رات کے سینے پہ میں سر رکھ کے روتی ہوں
    وہ بولا ہاں سُنا ہے چاند پچھلی شب کو رویا ہے
    میں کہتی تیرے ماتھے پر دُعائیں لکھتی رہتی ہوں
    وہ بولا ہاں مجھے سانسیں تیری محسوس ہوتی ہیں
    میں کہتی تھی کہ دھڑکن کا ہے دل سے فاصلہ کتنا؟
    وہ کچھ پل سوچ کے بولا خدا اور اِک دُعا جتنا
    میں کہتی تھی لگاؤ اور دُعا کا رابطہ کیا ہے؟
    وہ بولا بس وہی جو روحوں کا جسموں سے ناطہ ہے
    میں کہتی روح کو اور جسم کو کیا جانتے ہو تم؟
    کہا اُس نے جدائی جسم کی قسمت، محبت روح کی قسمت
    میں کہتی تھی، سُنو ساحر مجھے تم سے محبت ہے
    وہ بولا جان لے لے گی لگاؤ میں جو شدّت ہے
    میں کہتی تھی چلو کاتِب سے کہہ کر مانگ لوں تم کو
    وہ میری بات پر چونکا مگر کچھ بھی نہیں بولا
    میں کہتی تھی دریچوں پر ہَوا کو کب بلاؤ گے؟
    وہ بولا جس لمحے اُمید کی شمعیں جلاؤں گا
    میں کہتی تھی کہ میرا شاہِ من اب کیوں نہیں ملتا
    وہ کہتا تھا کہ اب دربار دل کا جو نہیں سجتا
    میں کہتی تھی تیری آنکھیں بھلا کیوں کانچ جیسی ہیں
    وہ بولا اِس لئے جاناں کہ پہلو میں تیرے اتریں
    میں کہتی تھی میں شب بھر چاند کے ہمراہ چلتی ہوں
    وہ بولا رات بھر تارے تبھی جلتے ہیں بجھتے ہیں
    میں کہتی تھی ملے جب ہم وہی قِصّہ تو دوہراؤ
    وہ آنکھیں مُوند کر بولا بڑی لمبی کہانی ہے
    میں کہتی تھی کہانی کو بھلا کس موڑ پر چھوڑیں گے؟
    وہ بولا جب یہ دو کردار رشتہ سانس کا توڑیں
    میں کہتی تھی کہ ہر لمحہ یہ دل میں وسوسہ کیوں ہے؟
    وہ بولا تھا پرندوں سے بھی نازک دل تمہارا ہے
    میں کہتی تھی کہ اپنے آپ اُداسی کا میں گوشہ ہوں
    وہ بولا غم زدہ ہوں میں مجھے گوشہ نشیں کر دو
    میں کہتی تھی تیرے لہجے کی رم جِھم کا سبب کیا ہے؟
    وہ بولا اِس لئے کہ جَل ترنگ دل جھیل میں بکھرے
    میں کہتی تھی عقیدت کیا؟ عبادت کس کو کہتے ہیں؟
    کہا جُھکتی جبینوں کو، اُٹھے ہاتھوں کو کہتے ہیں
    میں کہتی تھی جبین و ہاتھ کا تعلق بھلا کیا ہے عبادت میں؟
    وہ کہتا تھا کہ لکھی جاچکی دونوں پہ تقدیریں
    میں کہتی ہاتھ دو اپنا، جبیں رکھ دوں ہتھیلی پر
    وہ کہتا تھا عقیدت یہ عبادت ہی نہ بن جائے
    میں کہتی تھی سُنو ساحر میری حسرت تیری آنکھیں
    وہ کہتا تھا میں لکھتا ہوں تیری تقدیر یہ آنکھیں
    میں کہتی کیا تیرے سینے میں اب بھی زخم جلتے ہیں؟
    وہ بولا ہاں کبھی بوجھل کبھی مدھم سے جلتے ہیں
    میں کہتی تھی سُنو ساحر یہ سارے غم مجھے دے دو
    وہ بولا پھر کہو گی آنکھوں کے سب نَم مجھے دے دو
    میں کہتی ہاں اِن آنکھوں میں ہو نَم اچھا نہیں لگتا
    کہا سینے سے دُکھ ہوں کم مجھے اچھا نہیں لگتا
    میں کہتی تھی جُنوں اور انتہا اچھے نہیں ہوتے
    وہ بولا اِن کے بن جذبے کبھی سچے نہیں ہوتے
    میں کہتی تھی چلو اِتنا کہو دُکھ میرے بانٹو گے؟
    بہت حیرت سے تب بولا، تمہیں کس بات کے دُکھ ہیں؟
    میں کہتی بے پناہ یادیں تیری دُکھ درد ہیں میرا
    وہ بولا راہ چلتی یادوں کو کیوں گھر بُلاتے تھے؟
    میں کہتی تھی تمہاری آنکھوں کو لکھنے کی چاہت تھی
    وہ بولا تھا یہ افسانے کتابوں میں ہی سجتے ہیں
    میں کہتی تیری چاہت کی فِضا میں پنکھ بھروں کیسے؟
    وہ بولا تھا کہ نکپھڑی کُونج کے ٹوٹے ہوئے پَر سے
    میں کہتی تھی سمندر میں خوشی کے کس طرح اتروں؟
    کہا بے آب ماہی کا سا پیراہن پہن دیکھو
    میں کہتی تھی کہ نَس نَس میں لہو کا زہر پھیلا ہے
    کہا اِس زہر کا تریاق ہے بس موت کے بس میں
    میں کہتی تھی چلو اتنا تو ہوگا درد کی زنجیر ٹوٹے گی
    وہ بولا خوابِ زیست کی تیرے تعبیر ٹوٹے گی
    میں کہتی تھی تو کیا یہ طے ہے میرے خواب جھوٹے تھے؟
    وہ بولا ہاں یہی طے ہے تُہارے لفظ جھوٹے تھے
    میں کہتی تھی سَرابی ہم تھے یا دنیا ہی دھوکہ تھی؟
    وہ بولا بات ہے اتنی تمہاری پیاس زیادہ تھی
    میں کہتی پیاس ایسی ہے کہ دریا خود پُکارے گا
    وہ بولا ہار جاؤگی سُنو واپس پلٹ جاؤ
    میں کہتی تھی کہ میرے بعد تم تنہا نہ رہ جاؤ؟
    وہ بولا حلقہء یاراں بہت ہے ساتھ دینے کو
    میں کہتی تھی بہت ممکن یہ دُکھ جان لے جائے
    وہ کہتا تھا تمہیں کتنا ہے دُکھ میں آزماؤں گا
    میں کہتی تھی کہو اتنا کہاں تک آزماؤگے؟
    وہ بولا بس وہاں تک، جب تم اپنی جاں سے جاؤگے
    پھر اُس کے بعد کِتنی دیر تک میں کُچھ نہیں بولی


  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    Assalam-o-Allykom Wrt wbrkt
    Ye Poetry Long Zaroor Hy Magarr parhna start kijay Bahut achi Lagy gi.

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    Bohat Achay.....Nice Poetry

  4. #4
    maherjaan's Avatar
    maherjaan is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2017 @ 04:12 PM
    Join Date
    12 Jan 2009
    Location
    *~!SmAll ToWn~!*
    Age
    35
    Posts
    2,879
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Smile

    Quote SEEP said: View Post
    Assalam-o-Allykom Wrt wbrkt

    میں کہتی تھی کہو اتنا کہاں تک آزماؤگے؟
    وہ بولا بس وہاں تک، جب تم اپنی جاں سے جاؤگے


    Excellent....jitni lambi hai utni achi b hai...

    Me kehti thi kaho itna kaha tak aazmao gay...
    Wo bola bs wahn tak,jab tm apni jaan se jao gay

    Such a nice sharing...Thx for sharing
    Whenever I lose hope, I think, it is not the end of life......and that keeps me going!

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
    میں کہتی تھی کہ میرے بعد تم تنہا نہ رہ جاؤ؟
    وہ بولا حلقہء یاراں بہت ہے ساتھ دینے کو


  6. #6
    maherjaan's Avatar
    maherjaan is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2017 @ 04:12 PM
    Join Date
    12 Jan 2009
    Location
    *~!SmAll ToWn~!*
    Age
    35
    Posts
    2,879
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Smile

    Quote SEEP said: View Post
    Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
    میں کہتی تھی کہ میرے بعد تم تنہا نہ رہ جاؤ؟
    وہ بولا حلقہء یاراں بہت ہے ساتھ دینے کو

    Hmmmmmmm....

  7. #7
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    میں کہتی تھی سناؤ حال اُس شب کا جب ہم بچھڑے تھے
    وہ بولا، تھی وہ ایسی شب میں اُس شب ٹوٹ کے رویا



    Bohat khoob bohat zabardast likha hay sobi aapnay. do bar to perh chukka hoon per kaee baar aur perhoon ga. Sahee koozay main darya band kia hay aapnay. very very nice sharing ... more like it.

  8. #8
    ZZzzZZzzZZzzZZz's Avatar
    ZZzzZZzzZZzzZZz is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd October 2012 @ 10:25 AM
    Join Date
    20 Nov 2008
    Age
    38
    Posts
    328
    Threads
    55
    Credits
    830
    Thanked
    3

    Default

    dil cheer kar rukh diya ha kisi nay is ashayari main.............


    such a nice poetry

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    Quote hiway said: View Post
    میں کہتی تھی سناؤ حال اُس شب کا جب ہم بچھڑے تھے
    وہ بولا، تھی وہ ایسی شب میں اُس شب ٹوٹ کے رویا



    Bohat khoob bohat zabardast likha hay sobi aapnay. do bar to perh chukka hoon per kaee baar aur perhoon ga. Sahee koozay main darya band kia hay aapnay. very very nice sharing ... more like it.
    Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
    Thnx Aani

  10. #10
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Very Nice

  11. #11
    *KHAN*JEE*'s Avatar
    *KHAN*JEE* is offline Advance Member+
    Last Online
    14th January 2021 @ 05:22 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    .*'""*JaNNaT*""
    Gender
    Male
    Posts
    23,576
    Threads
    649
    Credits
    91
    Thanked
    1618

    Default

    Do What is Right, Not What is Easy ...

  12. #12
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    شیئر کرنے کا شُکریہ
    اُمید ہے کہ آپ اردو ادب کو اچھے اشعار سے نوازتے رہیں گے
    سُلطانہ مُصطفیٰ

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 4th March 2017, 09:48 AM
  2. مجھے اکثر یہ کہتی تھی محبت کچھ نہیں ہوتی
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 12th September 2013, 09:52 PM
  3. یہ سچ ہے ہمیں جھوٹ کی عادت بھی بہت تھی
    By Shajee Waqar in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 8
    Last Post: 13th February 2013, 12:38 AM
  4. Replies: 15
    Last Post: 4th November 2011, 10:42 AM
  5. محبت میں یہ غم کیوں ساتھ ملتے ہیں
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 29th January 2010, 03:20 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •