A response to this thread
China aur hum
السلام علیکم
اس میں کوئی شک نہیں چینی قوم اپنی محنت کے بل پر آج دنیا کی سر فہرست قوم ہے۔ سپر پاور امریکہ نہیں بلکہ چین ہے وہ اس لیے کہ اگر آج امریکہ کو کچھ ہو جائے تو دنیا کا کچھ نہیں بگڑے گا مگر چین اگر اپنی مصنوعات کی برآمد اگر صرف ایک دن کیلئے بند کردے گا تو پوری دینا کی معیشت ہل جائے گی۔
اسی طرح کی ایک اور عظیم قوم جنوبی کوریا ہے جس نے صرف دس سال کے عرصہ کےاندر اپنے آپ کو جاپان اور چین کی مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے اور اپنے آپ کو پوری دنیا میں ہر میدان میں متعارف کروایا ہے۔ جنوبی کوریا وہی قوم ہے جس نے 1998 میں پاکستان کے سابقہ وزریر اعظم محمد خان جونیجو کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کو بنیاد بنایا اور مسلسل محنت کرتے ہوئے صرف دس سال کے عرصے میں اتنی ترقی کرلی ہے۔ جنوبی کوریا کے حکمران اپنی قوم سے اتنے مخلص ہیں کہ وہ خود تو کیا اگر ان کی اولاد بھی ملک کے مفاد کے خلاف کوئی چھوٹی سی بھی غلطی کرے تو وہ حکمران یہ کہتے ہوئے کہ جو اولاد کو نہیں سنبھال سکا وہ ملک کیا سنبھالے گا اپنے عہدے سے خود دست بردار ہوجاتے ہیں۔
اسی طرح کا ایک مسلم ملک ملائشیا بھی جس نے اسی طرح محنت کے بل بوتے پر ترقی کی ہے-
مجھے اپنی قوم کی حالت زار اور اس کی غیر مخلص حکمرانوں کے ہاتھوں میں باگ ڈور دیکہ کر رونا آرہا ہے اور اللہ تعالی سے دعا ہے وہ ہمیں بھی ایسا حکمران دے جو ہمارے ملک کو سدھار دے
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال اپنی حالت خود بدلنے کا
علامہ اقبال
Bookmarks