السلام علیکم
ساتھیو مذاح زندگی کا ایک لازمی عنصر ہے اور اس کے بغیر زندگی کا لطف اور رعنائی باقی نہیں رہتی کیا میں درست ہوں ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسلام جو کہ ایک ہمہ گیر دین اور نظام کا نام ہے زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتا ہے اور اس کا بہترین طریقہ بھی سکھاتا ہے
اس کے داعی اکبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی مذاح فرمایا کرتے تھے مگر قربان جاوں آپ کی خوبصورت اداوں پر جن کی تعریف کرنے والا قرآن ہے آپ کا مذاح اتنا نفیس اور خوبصورت ہوا کرتا کہ قلب و ذہن عش عش کر اٹھتا ہے اور کیوں نہ ہو کہ آپ کامل ترین ذات ہیں
ایک دفعہ ایک بوڑھی عورت نبی مکرم سرور کائنات صلعم سے دریافت کرنے لگی یارسول خدا صلعم کیا میں جنت میں جاوں گی تو آپ نے فرمایا جنت میں بوڑھے نہیں جائیں گے پھر جب بوڑھی پریشان ہوئی تو آپ نے فرمایا اماں جنت میں سب جوان ہو کر داخل ہوں گے اور وہ جوانی ابدی ہوگی
اسی طرح ایک مرتبہ صحابہ کرام کی محفل میں آمنہ علیھا السلام کے چاند صلعم تشریف فرما تھے آپ نے داماد اور آپ کی محبوب ترین ہستی حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی موجود تھے اور کھجوریں کھائی جارہی تھیں رسول خدا صلعم کھجوریں کھاتے اور گٹھلیاں حضرت مولا علی کے سامنے رکھ دیتے اور اس طرح حضرت علی کے سامنے ایک ڈھیر لگ گیا گٹھلیوں کا تو آپ صلعم نے فرمایا سب سے زیادہ کھجوریں علی نے کھائی ہیں تو مولا علی نے فرمایا نہیں بلکہ آپ نے گٹھلیوں سمیت ہی کھا ئی ہیں تو آپ مسکرا پڑے
دیکھا مصطفوی مذاح بھی کتنا دلکش تھا جھوٹ کا شائبہ نہیں برائی کی کوئی بات نہیں
جبکہ آجکل جو مذاح کیا جاتا ہے اور خاص طور پر جگت بازی اللہ معاف کرے کسی کے ماں باپ تک کو نہیں معاف کیا جاتا
اللہ ہمیں آپ صلعم کے طریقہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ﴿آمین﴾
Bookmarks