Results 1 to 5 of 5

Thread: تلاشِ کمال

  1. #1
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default تلاشِ کمال

    جب سے انسان نے سطح ارضی پر قدم رکھا ہے وہ سب سے زیادہ کمال کا متلاشی رہا ہے انسان سب جانداروں سے عقل و فکر کی وجہ سے ممتاز ہے ، عقل و فکر کی بنا پر وہ یہ سمجھتا ہے کہ حصول کمال کے لئے ایسی عادات و اخلاق کا حصول ضروری ہے جو انسان کو عظیم بناتے ہیں۔ کتنے سارے اخلاق انسان بطور اخلاق تسلیم کرتے ہیں؟ یقینا اس کا جواب نفی میں ہے کیونکہ یورپ والے اگر ایک عادت کو بطور خلق اپناتے ہیں تو ضروری نہیں کہ ایشیاء والے بھی اسے پسند کریں ۔ افریقی ایک خلق کو محور سمجھتے ہوں تو عین ممکن ہے کہ جاپانی اسے مردود قرار دے دیں ۔ معلوم ہوا کہ ماحولی اثرات سے عادات و اخلاق پیدا ہوتے ہیں لہذا ماحول بدلنے سے عادت میں تبدیلی آجاتی ہے۔
    پھر یہ بھی واضح بات ہے کی عموما چند ہی مرکزی اخلاق و اطوار ہیں جن کے اردگرد انسانی زندگی گھومتی رہتی ہے علمائے اخلاق نے اپنی کتب میں ان کی تفصیلات دی ہیں مگر وہ بھی تو تین چار درجنوں سے زائد نہیں ہیں، ان میں اضافہ ماحول بدلنے سے بھی ہوتا ہے زمانہ بدلنے سے بھی ہوتا ہے اور نسلیں بدلنے سے بھی ہوتا ہے ، اس طرح عادات و اطوار بدلتے تو رہتے ہیں مگر ہر دور کے انسانوں کے پاس بحیثیت مجموعی یہ چند ہی رہتے ہیں۔
    ان چند اخلاق کو سیکھنے کے لئے بھی انسانی زندگی محدود نظر آتی ہے ۔ ساٹھ ستر سال کے عرصہ میں اگر انسان ان اخلاق عالیہ کا خود تجزیہ کرنے لگے تو شاید وہ چار صفات سے آگے نہ نکل سکے ۔ شاعرانہ زبان میں بات وہی بنتی ہے کہ

    لیکن سوال زندگی مختصر کا ہے

    علامہ اقبال کو بھی شدت سے اس بات کا احساس تھا اسی لئے انہوں نے ایک اور پیرائے میں اللہ کریم سے عرض کیا تھا
    کر پہلے مجھ کو زندگی جاوداں عطا

    پھر ذوق و شوق دیکھ دلِ بیقرار کا

    پھر انسان کدھر جائے ، انسانِ کامل کیسے بنے ، مختصر زندگی میں وہ وسعتیں کہاں سے آئیں کہ وہ مختصر ہوتے ہوئے بھی جاوداں بن جائے
    اللہ کریم نے اس کا حل یہ بتایا کہ اپنی زندگی کو اخلاق کے حصول کی آماجگاہ نہ بناؤ کہ یہ اخلاق جو تم حاصل کرو گے وقتی ہوں گے ، دور گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائیں گے، ماحول بدلنے کے ساتھ بدل جائیں گے اور نسلیں ختم ہونے پر فنا ہوجائیں گے ۔ اگر تمہیں اخلاق میں ایسی جامعیت چاہیے جو زندگی کو کمال تک پہنچا دے تو اخلاق مجھ سے سیکھو ، میں تمہیں ایک نمونہ دیتا ہوں اپنے آپ کو اس نمونے میں ڈھال لو ، اسی کے اخلاق سے نورِ اخلاق حاصل کرو اس کے اطوار سے اپنی عادات کی تاریکیوں کو منور کرلو۔
    یہ نمونہ سید کل فخر موجودات سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات پاک ہے۔


    بلغ العلی بکمالہ
    َکشف الدجی بجمالہ
    حسنت جمیع خصالہ
    صلو علیہ والہ


    ×××××××××××××××××××××
    ..

  2. #2
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Default

    khurram sahib.

    shaandaar. etni umad aur ala tehreer.

  3. #3
    truthfinder is offline Member
    Last Online
    10th December 2007 @ 06:23 PM
    Join Date
    22 Oct 2006
    Location
    in ALLAH's world
    Age
    34
    Posts
    1,427
    Threads
    158
    Thanked
    0

    Default

    mashallah achi sharing ha

  4. #4
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default j

    Quote real_light said: View Post
    khurram sahib.

    shaandaar. etni umad aur ala tehreer.
    shukrya janab

  5. #5
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default j

    Quote truthfinder said: View Post
    mashallah achi sharing ha
    thank u

Similar Threads

  1. آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا
    By nizamuddin a in forum Design Poetry
    Replies: 9
    Last Post: 21st April 2021, 10:15 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 5th August 2014, 07:25 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 8th June 2014, 10:24 AM
  4. تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک اور سپیش
    By mujtaba_jdw in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 8
    Last Post: 20th August 2013, 03:43 PM
  5. امتِ مسلمہ کا یومِ انقلاب
    By RMMUBASHIR88 in forum Islam
    Replies: 2
    Last Post: 8th February 2011, 12:20 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •