اب کے سال
اب کے سال تم کچھ ايسا کرنا
اپنے پچھلے بارہ ماہ کے
دکھ سکھ کے اندازے کرنا
بسری ياديں تازہ کرنا
سادہ سا اک کاغذ لے کے
بھولے بسرے پَل لکھ لينا
اپنے سارے کل لکھ لينا
سارے دوست اکھٹے کرنا
ساری صبحيں حاضر کرنا
ساری شاميں پاس بلانا
اور علاوہ ان کے ديکھو
سارے موسم دھيان ميں رکھنا
پھر محتاط قياس لگانا
گر تو خوشياں بڑھ جاتی ہيں
تو پھر تم کو ميری طرف سے
آنے والا کل مبارک
اور اگر غم بڑھ جائيں تو
نا بے کار تکلف کرنا
ديکھو پھر تم ايسا کرنا
ميری خوشياں تم لے لينا
مجھ کو اپنے غم دے دينا
آیون فلکس
Bookmarks