Results 1 to 5 of 5

Thread: لینکس میں ہارڈ ڈسک ڈرائیوکے نام اور نمبر

  1. #1
    Join Date
    13 Jun 2009
    Location
    Doha
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    200
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Smile لینکس میں ہارڈ ڈسک ڈرائیوکے نام اور نمبر

    لینکس میں ہارڈ ڈسک ڈرائیوکے نام اور نمبر:

    --------------------------------------------------------------------------------

    ہر آپریٹنگ سسٹم میں ہارڈ ڈسکوں کی تعداد اور پارٹیشنز کی تعداد کے لیے نمبر اور نام استعمال ہوتے ہیں۔اور بدقسمتی سے ہر آپریٹنگ سسٹم ان کے لیے نام اور نمبر جدا جدا استعمال کرتاہے۔بہت سے لوگ جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور لینکس آپرٹینگ سسٹم کو ایک ہی مشین پر تنصیب(Daul Installation) کرتے ہیں ،ان کے لیے یہ ناموں اور نمبروں کی سکیم بہت مشکلات کا سبب بنتی ہے۔مثلا غلط ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے سے ڈیٹا کا ضائع ہوجانا وغیرہ۔چنانچہ ان مشکلات سے بچاوکے لیے یہ جاننا ضروری ہوجاتاہے کہ مختلف آپریٹنگ سسٹم ہارڈ ڈسک ڈرائیو اور ان کی پارٹیشنز کے لیے کیا سکیم استعمال کرتے ہیں۔
    یہاں لینکس کی پارٹیشن کو ونڈوز کے اعتبار سے سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
    سب سے پہلے تو بائیوز کی طرف سے پوری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کوایک نمبر اسائن کیا جاتاہے جسے بائیوز کوڈ کہا جاتاہے۔اگر مشین میں ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو ہو تو یہ نمبر 0x80 ہوتاہے ۔ایک سے زیادہ کی صورت میں یہ نمبر بڑھتا جاتاہے۔یعنی 0x81 اور 0x82 وغیرہ۔
    لینکس میں ایک پوری ہارڈ ڈسک کے لیے (hdx )استعمال ہوتاہے۔یہاں x کی جگہ پر a,b,c یا d,ہوتاہے۔اب ہمیں کیسے یہ معلوم ہو کہ ہماری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے لیے یہاں کونسا حرف ہے؟۔اس بات کا انحصار ہارڈ وئیر اسمبلنگ کے دوران کی جانے والی ہارڈ ڈرائیو کے جمپراور کنکٹرز کی کنفگریشن پرہوتاہے۔ہمارے ہاں استعمال ہونے IDE ہارڈ ڈسک ڈرائیوکی کنفگریشن کی عام طور پر چار طریقے سے جاسکتی ہے۔یہ چار طریقوں اور ان کی وجہ سے لینکس میں ہارڈ ڈسک کا کیا نام بنتا ہے کی وضاحت درج ذیل ٹیبل میں کی گئی ہے۔
    ٹیبل نمبر1

    لینکس میں ہارڈ ڈسک کا نام ہارڈ ڈسک انٹر فیس کی کنفگریشن کی قسم
    hda Primary IDE Master
    hdb Primary IDE Slave
    hdc Secondary IDE Master
    hdd Secondary IDE Salve
    ہر کمیپوٹر مشین میں اسمبلنگ کرنے والے اپنی مرضی سے جمپر اور کنکٹرز کو جوڑ دیتے ہیں ۔اس لیے اپنی ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی کنفگریشن جاننے کے لیے آپ کو اپنے سسٹم کے بائیوز سیٹ اپ یوٹیلیٹی کو کھول کر اس میں موجود ڈرائیو کنفگریشن چیک کرناہوگی۔Drive confiration بائیوز یوٹیلیٹی میں عام طور پر ایڈونس ٹیب کے تحت ہوتی ہے۔یہاں جاکرآپ باسانی پہچان لیں گے کہ آپ کی ہارڈ ڈسک کونسی کفگریشن قسم میں شامل ہے۔کنفگریشن قسم پہچان لینے کے بعد اوپر دیئے گئے ٹیبل سے اپنی ہارڈ ڈسک ڈرائیوکے لیے لینکس میں نام پہچاننے میں آپ کوکسی مشکل کا سامنانہیں ہوگا۔
    نوٹ:عام طور پر ساٹا یاSCSI کے لیے h کی بجائے S استعمال ہوتا ہے۔
    لینکس میں پارٹیشن کا نام /dev/hdxy کی شکل میں ہوتاہے۔یہاں x سے مراد کنفگریشن قسم اورy سے مراد پارٹیشن نمبر(یعنی ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی 4پارٹیشنز کی بالترتیب تعدادمثلا1,2,3,4) ہے۔مزید وضاحت درج ذیل ٹیبل میں کئی گئی ہے۔

    ٹیبل نمبر2:
    پرائمری ماسٹر پرائمری سلیو سیکنڈری ماسٹر سیکنڈری سلیو پارٹیشن نمبر کی تفصیل
    /dev/hdd1 /dev/hdc1 /dev/hdb1 /dev/hda1 پہلی پرائمری پارٹیشن
    /dev/hdd2 /dev/hdc2 /dev/hdb2 /dev/hda2 دوسری ایکسٹنڈڈ پارٹیشن
    /dev/hdd3 /dev/hdc3 /dev/hdb3 /dev/hda3 تیسری
    /dev/hdd4 /dev/hdc4 /dev/hdb4 /dev/hda4 چوتھی


    لینکس میں بوٹ لوڈرز(مثلا گرب) کی انسٹالیشن کے لیے ڈسکوں اور پارٹیشنز کے لیے بھی علیحدہ سے ڈسک نمبر استعمال ہوتے ہیں ۔یہ ڈسک نمبر 0 سے شروع ہوتے ہیںاور ترتیب وار بڑھتے جاتے ہیں۔مثلا اگر مشین میں ایک ہارڈ ڈسک ہے تو یہ نمبر(hd0) ہوگا۔اور اگر دو ہوںتو (hd1) ہوگا۔اور ہارڈ ڈسک ڈرائیو نمبر1 کی پہلی پاڑٹیشن کے لیے یہ نام(hd0,0) اور دوسری کے لیے(hd0,1) اور اسی طرح آگے بڑھتاہے۔جبکہ دوسری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی پہلی پارٹیشن کے لیے (hd1,0)اور دوسری کے لیے ( hd1,1) ہوگا۔جیساکہ ٹیبل میںدو ہارڈ ڈسک ڈرائیو ہونے کی صورت میں دکھایاگیاہے۔
    ڈسک نمبر دوکی پارٹیشن کا نام ہارڈ ڈسک نمبرایک کی پارٹیشن کا نام پارٹیشن نمبر کی تفصیل
    (hd1,0) (hd0,0) پہلی پارٹیشن
    ( hd1,1) (hd0,1) دوسری
    ( hd1,2) (hd0,2) تیسری
    ( hd1,3) (hd0,3) چوتھی


    اگر سسٹم میں ایک ہی ہارڈ ڈسک ہو تو عام طور پر /dev/hda1 سے مراد (hd0,0) ہی ہوتاہے۔اس کی مزید تفصیل درج ذیل ٹیبل میں دی گئی ہے۔
    ٹیبل نمبر 3:
    ڈسک ہارڈ ڈسک
    (hd0,0) /dev/hda1 (اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,0) /dev/hdb1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,0) dev/hdc1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,0) /dev/hdd1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,1) /dev/hda2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,1) /dev/hdb2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,1) /dev/hdc2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
    (hd0,1) /dev/hdd2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)



    یہاں آسان سی بات یہ ہے کہ hdx میں x کی جگہ ہارڈ ڈسکوں کی تعداد کے نمبر بالترتیب ہوتے ہیں۔مثلا پہلی کے لیے 0اور دوسری کے لیے1ہوگا۔ فرض کریں کہ مشین میں ہارڈ ڈسک ڈرائیو ایک ہے اور پرائمری ماسٹر کنفگریشن کی قسم میں ہے ۔تو اس کا فارمولہ کچھ یوں بنے گا۔
    (hd0,x)= /dev/hda[x-1]
    اور اگر کنفگریشن کی قسم مختلف ہو تو a کی جگہ b,c یاd میں کچھ آسکتاہے۔
    (نیزاگر دو ہارڈ ڈسکیں ہوں تو hd0 کی جگہ hd1 ہوجائے )
    مضمون کیونکہ کچھ خشک سا ہوتا جارہے اسلیے مزید تشریح کی بجائے ذیل میں دو اور تین ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے لیے مثالی ٹیبل دیئے جارہے ہیں۔
    مثال نمبر ا:
    فرض کریں کہ ایک ہارڈ ڈسک پرائمر ماسٹر اور دوسری پرائمر سلیو کے حساب سے IDEنٹرفیس میں جوڑی ہوئی ہیں۔پہلی ڈرائیو میں دو پرائمری(DOS and Linux)اور دو لاجکل پارٹیشن (DOS and Linux swap)ہیں۔جبکہ دوسری میں ایک پرائمری ڈوس پارٹیشن ہے تو ان کا ڈسک اور پارٹیشن نمبر کچھ اس ٹیبل کی طرح ہوگا۔
    ٹیبل نمبر 4:
    DOS drive۔ونڈوز میں نام بائیوز کوڈ گرب کے لیے ڈسک نام لینکس میں نام ڈسک نمبراور پارٹیشن نمبر
    - 0x80 (hd0) /dev/hda :IDE Primary Master
    C - (hd0,0) /dev/hda1 Primary DOS
    Non - (hd0,1) /dev/hda2 Primary Linux
    Non - (hd0,2) /dev/hda3 Extended
    E - (hd0,4) /dev/hda5 Logical DOS
    Non - (hd0,5) /dev/hda6 Linux swap
    - 0x81 (hd1) /dev/hdb 2:IDE Primary Slave
    D - (hd1,0) /dev/hdb1 Primary DOS

    نوٹ:ونڈوز کے ساتھ لینکس انسٹال کرنے والے صاحبان اس ٹیبل نمبر 4 پر خصوصی توجہ دیں۔
    یہاں پر دیئے گئے ہارڈ ڈسک نمبرزاور پارٹیشن نمبر اس ترتیب میں اس لیے دئے گئے ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔وگرنہ اگر آپ ونڈوز کی پارٹیشن کے بعد لینکس کی پارٹیشن بنایں گے تو پارٹیشن نمبر بھی اسی ترتیب سے بدل جائیں گے۔یہاں ہم نے پارٹیشن یوٹیلیٹی کے ذریعے دونوں آپریٹنگ سسٹم کی انسٹالیشن سے پہلے ہی پارٹیشنز تیار کرلی تھیں۔
    مثال نمبر ۲:
    اب فرض کریں کہ ایک ڈرائیو پرائمری ماسٹر اور دوسری سیکنڈری ماسٹرIDE انٹرفیس اور تیسری SCSI. میں جڑی ہوئی ہے تو کئی گئی پارٹیشن کے مطابق پارٹیشن اور ڈسک نمبر درج ذیل ٹیبل میں دیئے گئے ہیں۔
    ٹیبل نمبر5:
    Dos BIOS code (LILO) GRUB disk name Linux Disk
    - 0x80 (hd0) /dev/had IDE Primary Master
    C - (hd0,0) /dev/hda1 Primary DOS
    - - (hd0,1) /dev/hda2 Primary Linux
    - 0x81 (hd1) /dev/hdc IDE Secondary Master
    D - (hd1,0) /dev/hdc1 Primary DOS
    - 0x82 (hd2) /dev/sda First SCSI
    E - (hd2,0) /dev/sda1 Primary DOS


    امید ہے کہ ان مثالوں سے بات مزید واضح ہوگئی ہوگی۔

  2. #2
    *KHAN*JEE*'s Avatar
    *KHAN*JEE* is offline Advance Member+
    Last Online
    14th January 2021 @ 05:22 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    .*'""*JaNNaT*""
    Gender
    Male
    Posts
    23,576
    Threads
    649
    Credits
    91
    Thanked
    1618

    Default

    Nice Sharing...
    Do What is Right, Not What is Easy ...

  3. #3
    Join Date
    05 Dec 2008
    Location
    MA K Qadmo Taly
    Gender
    Male
    Posts
    5,557
    Threads
    52
    Credits
    1,368
    Thanked
    261

    Default

    Nice Information
    Keep It ............ > Up!
    /\/\/\/Coming Soon With New \/\/\/\

  4. #4
    bazeegar is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2009 @ 03:17 PM
    Join Date
    28 Apr 2009
    Age
    44
    Posts
    71
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    nice sharing.................

  5. #5
    Join Date
    13 Jun 2009
    Location
    Doha
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    200
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Smile

    Quote h_khanjee said: View Post
    Nice Sharing...
    THANKS

    Quote free said: View Post
    Nice Information
    Keep It ............ > Up!
    THANKS
    Quote bazeegar said: View Post
    nice sharing.................
    THANKS

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  2. Replies: 21
    Last Post: 17th December 2011, 07:34 PM
  3. اب اپنی ہارڈ ڈسک کی لائف معلوم کریں
    By Aftabsweet in forum Software Reviews
    Replies: 31
    Last Post: 10th March 2011, 06:34 PM
  4. Replies: 35
    Last Post: 4th February 2011, 09:12 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 24th May 2009, 12:01 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •