آج کل کمیوٹر کا دور ہے اور کمپیوٹر کی مداخلت زندگی کے ہر شعبہ میں بڑھتی جا رہی ہے ۔ بہت سے لوگوں کو کمپیوٹر کی اس بڑھتی ہوئی مداخلت پر بہت سے تخفظات ہیں جیسے کہ مالی معاملات پر۔ جہاں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرنے سے آپ کو آسانیاں ہیں وہیں اس سے آپ کی نجی زندگی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت بھی بہتر ہے کہ اب صرف مالی معاملات جیسے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے ریکارڈ سے آپ کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ اور مستقبل میں جب اصل زر استعمال کرنا انتہائی کم ہو جائے گا اس کی افادیت اور بڑھ جائے گی ۔ اسی طرح جرائم کی دنیا میں بھی بنک لوٹنے کا خطرہ مول لینے کی بجائے کریڈٹ کارڈ کی معلومات اڑا لی جاتی ہیں ۔
اسی طرح اب دوستی کرنے کے بھی کمپیوٹری ذرائع بن چکے ہیں، سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس جیسے آرکٹ، فیس بک اور مائی سپیس مقبولیت میں پہلے درجہ میں آتی ہیں ۔ لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ذہنی طور پر ہم جتنا ان سوشل نیٹ ورکس کے مطیع ہوتے جا رہے ہیں، عملی طور پر لوگوں سے اتنا ہی دور ہوتے جا رہے ہیں ۔
اسی طرح میچ میکنگ کی ویب سائٹ ہیں، جہاں پر آپ کی پسند کو دیگر لوگوں کی پسند سے ملا کر مطابقت رکھنے والے لوگوں کی فہرست آپ کو دکھا دی جاتی ہے ۔ اب کیا آپ بالکل اپنے جیسے ہی ایک اور شخص سے زندگی گزار سکتے ہیں؟ میں تو نہیں گزار سکتا اسی لئے تو جیون ساتھی کو نصف بہتر بھی کہتے ہیں ۔ کہ جو خامیاں مجھ میں ہوں انہیں وہ پورا کرے
آآیون فلکس
Bookmarks