السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔
امید ہے کہ سب بہن بھائی خیریت سے ہوں گے ان شاءاللہ العزیز۔
مجھے دفتر کے لئے ایک ایسے سافٹ وئیر کی ضرورت ہے جو کہ اردو میں ہو یا پھر اردو یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہو ۔
اور جس میں ہر کسٹمر کا الگ الگ کھاتہ کچھ اس طرح ہو کہ " جمع رقم " کا کالم خودکار طریقے سے نیلا ہوجائے اور " نام رقم" کا کالم سرخ ۔
اگر کسٹمر کا رقم ہمارے ساتھ ہو یعنی " جمع " ہو تو ٹوٹل کاہندسہ نیلے رنگ کا ہوجائے ۔اور کیفیت کالم میں جمع لکھا جائے یا صرف
" CR"
لکھا جائے نیلے رنگ میں ۔
اور اگرکسٹمر ہمارا مقروض ہو توٹوٹل کا ہندسہ سرخ ہو، اور کیفیت کالم میں " نام لکھا جائے سرخ رنگ میں ۔
" " DR" یا صرف

جمع تفریق خود کار طریقے سے ہو ۔
اس طرح اگر بہت سارے کسٹمرز ہو تو تمام کا جملہ حساب کریں ۔
اور ہر کسٹمر کا " جمع رقم " اور " نام رقم " بھی علیحدہ سے کریں۔ مثال کے لئے اس کو دیکھئیے ۔

اگر کوئی میرے لیے یہ سافٹ وئر کسی بھی پروگرام مثلاً وی بی یا سی پلس پلس وغیرہ میں بنالے تو بہت بہت مہربانی ہوگی ۔ جزاک اللہ خیرا