Results 1 to 2 of 2

Thread: مشتری ہوشیار باش

  1. #1
    Join Date
    13 Jun 2009
    Location
    Doha
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    200
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Smile مشتری ہوشیار باش

    ۔ خیر، خبر آئی ہے کہ سافٹ ویر ‘‘کی لاگرز
    ‘‘ (Keyloggers) کے بعد ایک کمپنی نے ہارڈوئیر کی لاگر متعارف کروائے ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ ان کی پہچان بھی بہت مشکل ہے۔ ’’کی لاگرز‘‘ کی ’’افادیت‘‘ سے ناآشنا حضرات کو بتاتے چلیں کہ کی لاگرز ایسے سافٹ ویر ہوتے ہیں جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جو بعد میں اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ چاہے آپ نے کی بورڈ کے زریعے اپنا کلمہ شناخت(Password) کسی ویب سائٹ پر اپنا ای میل اکاؤنٹ کھولنے کیلیے دیا تھا یا آپ نے کسی ’خاص‘ شخصیت کو ای میل لکھی تھی جسے آپ کسی تیسرے شخص کی نظر سے بچانا چاہتے تھے، وغیرہ وغیرہ۔ کی لاگرز شروع میں اس نیک مقصد کیلیے متعارف کیے گئے تھے کہ والدین اپنے بچوں کی اور دفتری حکام اپنے ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کہیں وہ اپنے کمپیوٹر پر منفی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں۔
    زیرِ نظر تصویر میں آپ ایک عام بیٹری سیل کی سائز کا ہارڈویر کی لاگر کو دیکھ سکتے ہیں جو بظاہر ’’کی بورڈ کنورٹر‘‘(کی بورڈ کنورٹرPS2اور Serial پورٹ میں مطابقت لانے کیلیے استعمال ہوتا ہے، تاکہ مخالف پورٹ پر کی بورڈ لگانا ممکن ہو) نظر آتا ہے۔

    اسی کمپنی نے یوایس بی کی لاگرز بھی متعارف کیے ہیں جو دیکھنے میں یوایس بی فلیش ڈرائیو سے مشابہ نظر آتے ہیں۔
    سو، آپ کو ہوشیار کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی انٹرنیٹ کیفے یا کالج لیب سے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تو پہلے اطمینان کر لیں کہ کہیں سافٹ ویر کی لاگر کے ساتھ ساتھ کوئی ہارڈ ویر کی لاگر آپ کی نگرانی تو نہیں کر رہا؟
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Join Date
    13 Jun 2009
    Location
    Doha
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    200
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Smile

    اگر آپ کسی غیر محفوظ جگہ پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں اور آپکو خطرہ ہو کہ کہیں آپ کی اہم معلومات چوری نہ جائیں تو اپنا اہم ڈیٹا لکھتے وقت کی بورڈ کی بجائے ’آن سکرین کی بورڈ(On screen Keyboard)‘ استعمال کریں۔ آن سکرین کی بورڈ کے زریعے لکھتے وقت آپ بجائے کی بورڈ کے بٹن دبانے کے، کلک کرتے ہیں، جس سے کی لاگرز اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ یہ محض ماؤس کلک ہیں۔ یاد رہے ’آن سکرین کی بورڈ‘ کی سہولت ونڈوز کے2000 سے پرانے ورژنز میں موجود نہیں ہے۔

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 7th February 2021, 07:14 AM
  2. شرم و حیا اور بری باتوں سے خاموش رہنا
    By Ghani anjum in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 5
    Last Post: 17th March 2015, 02:50 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2011, 07:33 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 12th May 2010, 06:24 AM
  5. Replies: 24
    Last Post: 10th February 2010, 05:14 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •