کمپیوٹر مدربورڈ(Motherboard)
بنانے والی مشہور کمپنی گیگابائٹ ٹیکنالوجیز
(GIGABYTE TECHNOGIES) نے
GIGABYTE M57SLI-S4 نامی مدربورڈ کی فروخت شروع کر دی ہے، جسمیں پہلی دفعہ مفت اور آزاد مصدر
لینکس بایوس(Bios) استعمال کی گئی ہے۔یہ مدربورڈ تمام بڑے آن لائن کمپیوٹر سٹورز پر دستیاب ہے جبکہ اس کا سورس کوڈ(Source Code) لینکس بایوس ایس۔وی۔این سرور(LinuxBIOS SVN server) سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ مدربورڈ ، اے ایم ڈی(AMD) کے بنائے گئے 64بٹ (64-bit) پروسیسرز سپورٹ کرتا ہے۔
آزاد مصدر تحریک کیلیے یہ ایک بہت بڑی فتح ہے کیونکہ ایسے مفت اور آسان مصدر ہارڈوئیر اطلاقیے (Application) کی بہت شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کی بدولت صارف اپنے کمپیوٹر ہارڈ ویر کا کنٹرول سنبھال سکے۔ فری سافٹ ویر فاؤنڈیشن بہت عرصے سے مفت اور آزاد مصدر بایوس سافٹ ویر کی تحریک ترجیحی بنیادوں پر چلا رہی تھی کیونکہ ذاتی کمپیوٹرز میں بایوس ایک کلیدی اطلاقیہ ہے۔آزاد مصدر بایوس کی بدولت صارفین اب بذات خود اپنے بایوس میں ہونے والی خرابیوں کو دور کر سکیں گے۔
Bookmarks