السلام علیکم انتظامیہ آئی ٹی دنیا ۔۔
ابھی کچھ دیر پہلے ایک تھریڈ پوسٹ کیا ویب سائٹ ریویو سیکشن میں ۔۔
لیکن وہ غالبا آدھے منٹ بعد ہی ری-سائکل بن کی زینت بن گیا ۔
تھریڈ کا لنک یہ ہے :
http://itdunya.com/showthread.php?t=99742
اس فورم کے ممبر کی حیثیت سے مجھ پر یہ فرض ہے کہ میں یہاں کے قوانین کو فالو کروں لیکن میرے خیال سے اس تھریڈ میں ، میں نے قانون نہیں توڑا اگر قوانین کے تھریڈ کی مناسبت سے دیکھا جائے
Rules for websection (Updated)
بہرحال !! میں یہ صرف جاننا چاہتا ہوں کہ تھریڈ ڈیلیٹ ہونے کی وجہ کیا تھی ؟
میں یہ نہیں کہتا کہ میں نے غلطی نہیں کی بلکہ ہو سکتا ہے کہ میں غلط بھی ہوں لیکن میرے خیال سے اس تھریڈ میں کوئی ایسی بات نہیں تھی
براہ مہربانی اگر مجھے تھریڈ ڈیلیٹ ہونے کی وجہ بتا دی جائے تو مہربانی ہوگی
تاکہ آئیندہ پوسٹ کرتے وقت ایسی غلطی کرنے سے محتاط رہوں
والسلام
نایف
Bookmarks