اسلام و علیکم
سب سے پہلے تو تمام ممبران کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔
اس آزادی کے موقع پر ایک مقابلے کا انعقاد کر رہا ہوں - آپ سب سے التماس ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لیں اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔

جی تو جناب آپ سب نے کرنا یہ ہے کہ جشنِ آزادی سے متعلق وال پیپر ڈیزائن کرنا ہے- ہر مقابل اپنا بنایا ہوا صرف ایک ڈیزائن ہی شئیر کر سکتا ہے ۔ ڈیزائن شئیر کرنے کی آخری تاریخ ۱۰ اگست ہے۔ ۱۰ اگست کے بعد کوئی بھی ڈیزائن قابلِ قبول نہیں ہوگا۔


مقابلے کے کچھ قواعد ہیں ۔ امید ہے آپ سب ان پر عمل کرینگے۔


۔ تمام ڈیزائنرز کے ڈیزائن کا امیج سائز 540 * 720 پکسلز ہونا چاہیئے۔ اس سے بڑے یا جھوٹے سائز کی امیج قابلِ قبول نہیں ہوگی اور ڈلیٹ کر دی جائے گی۔

۔ ہر ڈیزائنر ایک ڈیزائن ہی شئیر کر سکتا ہے اس لئیے شئیر کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کر لیں ایک بار ڈیزائن شئیر کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے کی بالکل اجازت نہیں ۔ اگر پھر بھی کسی نے ایڈٹ کیا تو ڈیزائن ڈلیٹ کر دیا جائے گا ۔



۔ صرف اسٹیٹک ڈیزائن شئیر کریں ۔ اینیمیشن ڈیزائن قابلِ ۡقبول نہیں ہوگا۔

۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس مقابلے میں شئیر کیا گیا ڈیزائن کہیں اور شئیر نہیں کیا گیا ہو اور نہ ہی مقابلہ ختم ہونے تک کیا جائے ۔

۔ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ مقابلے میں گپ شپ سے پرہیز کریں ۔ صرف ڈیزائن پر اپنی رائے کا اظہار کریں ۔ ۱۰ اگست سے پہلے ووٹینگ بالکل نہ کریں ۔ ووٹینگ شروع ہوتے ہی اس تھریڈ میں موجود تمام ممبران کو میسج کر دیا جائے گا ۔

۔ ۱۰ اگست تک مقابلہ چلے گا اور ۱۱ سے ۱۲ اگست ووٹینگ کی جائے گی ۔ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ۱۱ اگست سے پہلے ووٹینگ نہ کریں ۔ ۱۱ اگست سے پہلے کی گئی ووٹینگ والی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔


حصہ لینے والے تمام ممبران کہ میری طرف سے بیسٹ آف لک

شکریہ