مجھے اُڑنے کی خواہش اور سفر کا حوصلہ دے گا
پھر اس کے بعد میرے پر ، مری آنکھیں جلا دے گا

مجھے معلوم ہے میری صدا کی عمر کتنی ہے
''کسی کو بھول جاؤں گا کوئی مجھ کو بھلا دے گا''

گھنے اشجار میں بہتی ہوئی ندی کے سائے میں
میں اس کو اوڑھ لوں گا اور وہ مجھ کو سُلا دے گا