پاک فوج نے ملک کو بچا لیا ، واشنگٹن پوسٹ



واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری حکومت اور فوج نے ملک کو ناکام ریاست ہونے سے بچا لیا ہے ۔ فوج نے طالبان کو سوات سے مار بھگایا ہے جبکہ حکومت نے عالمی امداد حاصل کر لی ۔ ” واشنگٹن پوسٹ “ نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ چند ماہ پہلے واشنگٹن میں پاک افغان پالیسی بنانے والے خدشہ ظاہر کر رہے تھے کہ پاکستان ناکام ریاست بننے جا رہا ہے ۔ تاہم سول حکومت اور پاک فوج نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کو ناکام ریاست بننے سے بچا لیا ۔ ایک جانب فوج نے سوات اور دیگر علاقوں سے طالبان لیڈروں کو ہلاک اور دیگر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا کیس بہترین طریقے سے پیش کیا اور عالمی برادری کو قائل کیا کہ پاکستان کو عالمی مالی امداد دینا کیوں ضروری ہے ۔