درسگاہوں میں مرد وعورت کا اختلاط حرام قرار


سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ


ریاض : سعودی مفتی اعظم نے تعلیم اور روزگار کے مقامات پر مرد و عورت کے اختلاط کو حرام قرار دیا ہے۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کے مطابق تعلیم اور کام کے شعبوں میں نامحرم مرد عورتوں کا اختلاط عظیم گناہ ، بے حیائی اور ایمان کی کمزوری ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی دنیا جب اپنی غلطی کی اصلاح کی طرف لوٹ رہی ہے تو اسلامی دنیا کو ایسا کرنے میں کیا پس و پیش ہے ؟۔ سعودی مفتی اعظم نے واضح کیا کہ مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ اختلاط ،اس کی طرف دعوت اور اس کا دفاع، خالص نفاق اور اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ ہے ۔