السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اِسم ۔
اِسم
جمیل ۔ مجیب ۔ زاکر ۔ شاکر ۔ سلمہ ۔ سلیم ( آدمیوں کے نام ہیں )
قلم ۔ دوات ۔ میز ۔ کرسی ۔ تختی ۔ کتاب (چیزوں کے نام ہیں )
کراچی ۔ لاہور ۔ دہلی ۔ لکھنؤ ۔ کانپور ( جگہوں کے نام ہیں)
اوپر کی مثالوں میں ؛۔
پہلی قسم کے کلمے آدمیوں یا شخصوں کےنام ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری قسم کے کلموں سے چیزوں کےنام ظاہر ہوتے ہیں۔
تیسری قسم کے کلمے شہروں یا جگہوں کے نام ظاہر کرتے ہیں۔
ایسے کلمے جن سے کسی کا نام ظاہر ہو اِسم کہلاتے ہیں ( اسم معنی نام )
اِسم ؛۔ وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ، یا چیز کا نام ہے۔ جیسے شاکر ۔ زاکر ۔ قلم ۔ دوات ۔ کراچی ۔ لاہور وغیرہ
نوٹ؛۔ یاد رکھیں کہ قلم جس سے لکھتے ہیں۔ کتاب جس سے پڑھتے ہیں۔ کوٹ جو پہنتے ہیں یہ سب چیزیں ہیں ۔ اسم نہیں ہیں ۔ ان کے نام جو بولنے اور لکھنے میں آتے ہیں۔ وہ “ اسم “ کہلاتے ہیں۔
Bookmarks