چھ برسوں میں 22110 پاکستانی دہشتگردی کا شکار
واشنگٹن : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خود کش دھماکوں،دہشت گردی سے تباہی اور اموات کے گراف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکی
اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے
South Asia Terrorism Portal
کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ چھ برسوں میں دہشتگردی کے واقعات میں 22110 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 7004 شہری،2637 سیکورٹی اہلکار اور12487 دہشتگرداورعسکریت پسندشامل ہیں، 2003 کے دوران ان واقعات سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد صرف 189 تھی جس میں 140 شہری، 24 سیکورٹی اہلکار اور 25 دہشتگرد شامل تھے، جب کہ اس سال 30 ستمبر 2009 تک 8375 ہلاکتیں ہوئیں، جس میں شہری 1658، سیکورٹی اہلکار757 اوردہشتگرد وعسکریت پسند 5960 ہلاک ہوئے۔ اس سال پاکستان میں پہلی جنوری سے9 اکتوبر تک 55 خود کش دھما کے کیئے گئے جبکہ 2002 میں 2، 2003 میں 2، 2004 میں سات، 2005 میں 4، 2006 میں 7، 2007 میں 56 اور2008 میں 59 خود کش دھماکے کئے گئے۔