پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے



اسلام آباد سمیت صوبہ سرحد، پنجاب اور ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وفاقی دارالحکومت سمیت فیصل آباد، لاہور، ملتان، مانسہرہ، پشاور، مالاکنڈ، مردان ،کوہاٹ، ایبٹ آباد، دیر، خیبر ایجنسی ،بونیر، مظفر آباد اور ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چارریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام نے تشویش کی حالت میں گھروں سے باہر نکل کرکلمہ طیبہ کا ورد کر شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پرجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔