السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
نیچے موجود خبر ملاحظہ کیجئے اور میں چاہتا ہونکہ ہم میں سے جو لوگ اس کمپنی کا پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں یا لوگو اس کو آج کے بعد سے بالکل چھوڑ دیں یعنی ہم سب مل کر بائیکاٹ کریں جب تک آخری سانس باقی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کمپنی اس طرح کی پہلے بھی حرکتیں کرچکی ہیں مگر تازہ ترین واقعہ اس نے دوبارہ دہرایا ہے


جوتے پر اللہ کا نام نعوذ باللہ، مسلمان مشتعل، بائیکاٹ کی اپیل



دنیا کی معروف جوتا ساز کمپنی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے ایک جوتے کی ایڑھی کی جانب "اللہ" کا نام پرنٹ کیا ہے نعوذ باللہ ۔ عربی زبان اور طرز تحریرمیں واضح طور پر " اللہ " کا نام تحریر کرنے پر دنیا بھر کے مسلمانوںنے شدید احتجاج کیا ہے اور کمپنی کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوتا سازکمپنی نائیک پوم شوز نے سپورٹس جوگر تیار کیے ہیں جن کی پچھلی جانب کالے رنگ کے اوپر سفید رنگ میں اللہ کا نام پرنٹ کیا ہے نعوذ باللہ ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس حوالے سے شدید اشتعال پایا جاتاہے ۔ مسلمانوں نے امریکی حکومت سے اس جوتے کی فروخت پر پابندی لگانے اور دنیا بھر کی مارکیٹ سے یہ جوتے اٹھاکر ضائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔