شعیب ملک

پاکستان
ذاتی معلومات
اصل نام شعیب ملک
تاریخ پیدائش 1 فروری 1982 (عمر 27)
سیالکوٹ, پاکستان
کردار گیند باز
طریقہ بلےبازی دائیں ہاتھ سے
طریقہ گیندبازی رائٹ آرم آف سپن
بین الاقوامی کرکٹ
پہلا ٹیسٹ (کیپ 169) 29 اگست 2001ء: بمقابلہ بنگلہ دیش
آخری ٹیسٹ 22 نومبر 2007: بمقابلہ بھارت
پہلا ایک روزہ (کیپ 128) 14 اکتوبر 1999: بمقابلہ ویسٹ انڈیز
آخری ایک روزہ 2 فروری 2008: v زمبابوے
شرٹ نمبر 18
کیریئر شماریات
ٹوئنٹی/20 ایک روزہ ٹیسٹ
کل میچ 11 155 21
کل دوڑیں 278 4142 1076
اوسط بلے بازی 30.88 34.23 35.86
50/100 -- / 2 5 / 26 1 / 6
بہترین اسکور 18 143 148*

کل گیند کرائے 18 5367 1507
وکٹ 2 120 13
اوسط گیند بازی 9.00 33.70 57.00
5 وکٹ -- -- --
10 وکٹ -- -- --
بہترین گیند بازی 2/15 4/19 4/42
کیچ/سٹمپ 3 / -- 56 / -- 9 / --

آخری ترمیم 10 مارچ, 2008



شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں جو 1 فروری، 1982ء کو سیالکوٹ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان کے لئے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1999ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔

انٹرنیشنل کیرئیر

شعیب ملک نے کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حثیت سے کیا، لیکن جلد ہی اپنے آپ کو آل راؤنڈر تسلیم کروایا۔ ان کی ایک صلاحیت یہ ہے کہ وہ ہر پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔ وہ اوپنر کے علاوہ کئی جگہ بلے بازی کر چکے ہیں۔ شعیب ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں پوزیشن کے علاوہ ہر پوزیشن پر بلے بازی کر چکے ہیں۔

وہ زیادہ تر آہستہ کھیلتے ہیں لیکن موقع کے مطابق تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کی گیند بازی پر تنقید کی گئی تھی۔ اور ان کا "دوسرا" گیند پھینکنے کے طریقے کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا جو انہوں نے بازو کی سرجری کے بعد صحیح کروا لیا تھا۔

کپتانی

انظمام الحق کی کرکٹ عالمی کپ 2007 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد محمد یوصف، محمد یونس اور شعیب ملک کا نام دیا گیا۔ زیادہ تر لوگ محمد یونس کو کپتان بنانے کے حق میں تھے۔ لیکن انہوں نے یہ عہدہ لینے سے کئی مرتبہ انکار کر دیا۔ اس صورت میں شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کو 19 اپریل، 2007ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ان کے نائب کپتان کو محمد آصف مقرر کیا گیا۔ لیکن ان کی ناتجربہ کی وجہ سے سلمان بٹ کو یہ عہدہ دیا گیا۔ لیکن ان کو ٹیم سے نکالے جانے کے بعد پھر محمد یونس کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔ جس کو انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد قبول کر لیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے محمد یونس کے ساتھ متعدد دفعہ کپتانی کے مطعلق بات چیت کی۔ جس کے بعد حال ہی میں بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے کپتانی کے کورس میں محمد یونس نے بھی حصہ لیا۔