ترک وزیر اعظم کاپارلیمنٹ سے خطاب

ترکی وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں کامیاب ضرور ہوگا اور ہم اس کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستانی عوام کی پریشانیوں کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں، خطے میں استحکام کیلئے مستحکم پاکستان ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی پاکستانی عوام کی خوشی کو اپنی خوشی اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترک وزیراعظم نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی عظیم رہنما تھیں جو دو برس قبل دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جس روز محترمہ بھٹو شہید ہوئیں، ترکی کی گرینڈ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعزیت کی اور ہمارے عوام نے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کے کے چند اشعار پڑھ کر کہا کہ جب ہم اپنے قومی ترانے کے شاعر محم عاقف کے اشعار پڑھتے ہیں تو ہمیں بھی اسی طرح کی خوشی کے جذبات ملتے ہیں۔