صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 625 حدیث مرفوع مکررات 27 متفق علیہ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک ابوالزنا اعرج ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص باوضو اپنے مصلی پر نماز کے انتظار میں بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے استغفار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اے اللہ اس کو بخش دے اے اللہ اس پر رحم کرو اور سنو تم میں سے ہر ایک شخص گویا نماز میں ہے جب تک کہ واپس گھر جانے سے نماز کے علاوہ کوئی دوسری چیز مسجد میں بیٹھنے کا سبب نہ ہو صرف نماز ہی کے لئے بیٹھا رہا ہو۔