بھارت اور روس کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔ ماسکو میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور روسی صدر د متری میدویدیف کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں تعلقات منقطع ہونے کی صورت میں بھی روس سے بھارت کو یورینیم کی فراہمی جاری رہے گی۔ سول نیوکلیئر معاہدے کے علاوہ بھارت اور روس کے درمیان دفاعی شعبوں کے تین دیگر معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔