سڈنی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں بہتر نتائج کیلئے ضروری ہے کہ ٹیم میں اچھے آل راؤنڈر شامل ہوں۔محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم میں ون ڈے اور ٹوئنٹی20 کے تواچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں جن کی پرفارمنس بہترین ہے لیکن ٹیسٹ ٹیم میں ایسا کوئی آل راؤنڈر نظر نہیں آتا جو وقت پڑنے پر کام آسکے ۔ٹیم میں شعیب ملک ہیں لیکن وہ اب زیادہ بولنگ نہیں کرسکتے ، عبدالرزاق ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہوچکے ہیں ۔ایسی صورت میں پاکستان کو اچھے آل راؤنڈرز کی شدید ضرورت ہے ۔یونس خان سے متعلق کپتان نے کہا کہ وہ بہت پہلے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست دے چکے ہیں،اب معاملہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے ۔