واشنگٹن…امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ امریکا یمن میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا، تا ہم یمن کوسیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابقجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان میں دباو کے بعد القائدہ نے یمن میں پناہ لے رکھی ہے تاہم یمن تاحال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم مقام نہیں اور ابھی ساری توجہ کا مرکز پاک افغان بارڈر ہے جو امریکا کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے امداد میں دگنا اضافہ کیا جائے گا اور اسے 150ملین ڈالر امداد دی جائے گی۔