اسلام آباد…بر طانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد کا دورہ کیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ آج صبح شاہ فیصل مسجد پہنچے ۔ امام مسجد نے ڈیوڈ ملی بینڈ کو مسجد کا دورہ کرایا اور انہیں معلومات فراہم کیں ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ کا وزیر خارجہ بننے کے بعد پاکستان کا یہ چھٹا دورہ ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی تھی جب کہ صدر آصف علی زرداری ،مسلم لیگ کے قائد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔