پشاور…پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔پشاورکے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ جب کہ دیہی علاقوں میں صورت حال اس سے بھی ابتر ہے جہاں چودہ سے سولہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔۔شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث کئی دنوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔ جس سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پیسکو اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں صرف چھ سے سات گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ اور اضافی لوڈ شیڈنگ اسلام آباد کے نیشنل پاور کنٹرول سے کی جاتی ہے جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔