پی آئی اے کے طیاروں کی خفیہ تلاشی کا انکشاف


ٹورنٹو : کینیڈا میں پی آئی اے کے طیاروں کی خفیہ تلاشی لینے کے اقدامات کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ یہ احکامات کینیڈئن وزیر ٹرانسپورٹ جان بیئرڈ نے جاری کئے۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچنے والی قومی ایئرلائن کی پروازوں کی خفیہ تلاشی لینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات پی آئی اے کی ٹورنٹو کیلئے پروازوں میں بم بنانے کا سامان اسمگل کرنے کی اطلاعات پر کئے گئے۔