پشاور ... سرحد حکومت نے شادی بیاہ اور سرکاری و غیر سرکاری تقریبات پر ون ڈش کا قانون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات سرحد کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے سرحد اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے عوام اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور شادی بیاہ پر اضافی اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لئے عوامی فلاح کیلئے ون ڈش قانون پر عمل درآمد کیا جائے۔اسکے لئے صوبہ بھر میں شادی ہالز اور ہوٹلز کو بھی ون ڈش کا پابند بنایا جائیگا، جب کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن آئندہ دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔