یہ حالیہ واقعات ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے نیٹ کی دُنیا میں ای میل فراڈ زور پکڑ چکے تھے وہ اُس منظم طریقے سے سازش کا جال بھنتے تھے کہ جس سے نکلنا بڑا مشکل ہوجاتاتھا؛۔

مثلا وہ ای میل پر پہلے نفسیاتی جال پھینکتے ؛۔مبارک ہوای میلز پر قرعہ اندازی کی گئیں جس سے آپ کی ای میل ونر قرار پائی (چونکہ نیٹ یوزر حیرت انگیز و منفرد اقسام کی ای میلز رجسٹر کرتے ہیں اس لیے چند ابلیسی عناصر نے یہ طریقہ واردات استعمال کیا تھا)
پھر اُس کے بعد وہ مکمل فورم لوٹری کی مالیت ٹکٹ نمبرز سرٹیفیکیٹ کی سکین کاپیاں بھجتے جس میں بتایا جاتا کہ لوٹری ایجینٹ کا نام و پتہ فون نمبرز ہیں آپ جلد ان سے رابطہ کریں ؛۔
یوزر ان سے رابطہ کرتا تو وہ انہیں بینک کا پتہ برانچ منیجر کا نام اور وہ ساری تفصیلات ایمیل کر دیتے جس سے یوزر کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ جاتا؛۔

بینک والی ای میل کے بعد جب تقاضا کیا جاتا کہ ہمارا وننگ اماؤنٹ جو یو ایس دوتین لاکھ ڈولرز ہوتے، وہ ڈرافٹ ارسال کردیں تو وہ جوابا کہتے کہ ہمارے اکاؤنت پر پیشگی چارجز (فوری ٹرانسفر تقریبا 7سات سو امریکی ڈولرز نارمل ٹرانسفر چار سے پانچ سو )ویسٹرن یونین منی ایکسچینج کے ذریعے فلاں نام پر بھیج دیں ؛۔
بس یہی ان کا فراڈ تھاجو ان کے چکر میں آجائے وہ نُقصان اٹھاتا؛۔اور جو پہلو تہی کرے وہ ایجینٹ کے تھرو انہیں برانگیختہ کرتے کہ اتنا زیادہ اماؤنٹ ہے جلد از جلد لے لیں ورنہ یہ اماؤنٹ ریفنڈ نہیں ہوگا؛۔
غیر ممالک میں رہنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ آیا روز کس قسم کے فراڈ وجود میں آتے ہیں ان دنوں ہمارے ہاں سیل فون پر پیغاماتی فراڈ چل رہے ہیں جس کا تذکرہ اخبارات میں کیا گیا؛۔لوکل ویب سائٹس پر تو بہت سارے فراڈ ہورہے ہیں جبکہ حکومت نے اس کے خلاف اقدامات کے لیے علیحدہ ٹیم مقرر کررکھی ہے؛۔


PLZ CLICK ''THANKS'' IF U LIKE THIS THREAD