میرے رب میرا سینہ کھول دے،اور میرا کام آسان کر ،اور میری زبان کی گرہ کھول تاکہ لوگ میری بات کو سمجھیں۔
یا اللہ ہمارے نیک عمل قبول فرما اور ہمارے نیک اعمال کو ہمارے لئے توشہ آخرت بنا دے۔اور ہمیں برائیوں سے بچا کیونکہ ہم میں برائیوں سے بچنے اور گناہوں کو چھوڑنے کی طاقت نہیں ہے۔بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔اور ہم ہر چیز، ہر بھلائی کےلئے تجھ سےمدد مانگتے ہیں ہمیں ہر وہ چیز عطا کر جو ہم مانگتے ہیں اور ہمیں وہ بھی عطا کر جو ہم نہیں مانگ سکے اور جو نہ ہمارے گمان میں ہے۔ بے شک تو ہماری تمام ضرورتوں کو جانتا ہے اور تو ہی انہیں پورا کرتا ہے۔یا اللہ ہماری تمام دعائیں قبول کرآمین