شمالی وزیرستان پر تازہ ڈرون حملہ 14 جاں بحق


شمالی وزیرستان میں دو گھنٹوں کے اندر دو میزائل حملوں میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملوں میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل کے گاوٴں زیارت خدرہ خیل میں چار میزائل داغے۔

میزائل حملے میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں گاڑی مکمل تباہ اور چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

دو زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے حملے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ دوسرا حملہ زیارت کلے کے علاقے میں کیا گیا جس سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے