فٹبال ورلڈ کپ،القاعدہ نے حملے کی دھمکی دے دی

جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں القاعدہ نے حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق القاعدہ شمالی افریقہ نے آن لائن جہادی میگزین پر ایک بیان میں کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں حملے کیلئے ایسا دھماکا خیز مواد استعمال کیا جائیگا جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا ہدف وہ تمام ممالک ہونگے جو اسلام کیخلاف صیہونی صلیبیوں کی جنگ میں شریک ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے اہداف کی فہرست میں امریکا اور برطانیہ کے ساتھ فرانس ، جرمنی اور دفاعی چیمپین اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔