جو گزری ھے بتا دینگے تُم سے جو مِلے تو
سب اشکوں کو بہا دینگے تُم سے جو مِلے تو
مت راھوں کی ویرانی سےگھبراو مِری جاں
سب رستوں کو سجا دینگے تُم سے جو مِلے تو
ہر اِک سے تو نہیں کہہ سکتے کیسے کٹی ھے
لیکن! تُم کو بتا دینگے تُم سے جو مِلے تو
لمحہ لمحہ محبت کی خُود دے گا گواھی!
جذبے سارے لُٹا دینگے تُم سے جو مِلے تو
تُم نے دِل میں بنایا ھے جو میرے ٹھکانہ!!!!
پردہ اُس سے ہٹا دینگے تُم سے جو مِلے تو
غم کوئی بھی یاد نہ رہنے دینگے تُجھے ہم!!!
غم سارے ہی بُھلا دینگے تُم سے جو مِلے تو
سُلطاں اُس سے مِلیں کیسے اُس نے تو کہا تھا
کہ نظروں سے گِرا دینگے تُم سے جو مِلے تو۔