ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کا ایک نیا طریقہ

طبی ماہرین نے ڈینگی بخار سے بچاﺅ کیلئے ایک نئے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسانی قوت
مدافعت کو بخار کے وائرس کے خلاف متحرک کر دیا جائے تو اس وائرس کو مزید خلیوں کو انفیکشن زدہ کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ماہرین کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تحقیق لوگوں کو بخار سے بچاﺅ کا راستہ دکھا سکتی ہے اور ڈاکٹروں کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ اس مہلک بخار پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے۔ امریکہ، مشرقی ایشیاء اور افریقہ میں مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری کی ترسیل دن بدن بڑھ رہی ہے۔ پروفیسر گیون سیکریشن نے امپیریل کالج لندن میں انسانی جسم کے اندر موجود اینٹی باڈیز کا ایک سیٹ دریافت کیا ہے جس کو متحرک کرکے ڈینگی بخار کے وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کیلئے ایک نئی ویکسین کی تیاری بھی ممکن ہو سکتی ہے۔