برطانیہ: چوراسی ملین پاؤنڈ کی لاٹری


برطانیہ میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری یورو ملین کا آٹھ کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ کا انعام جیت لیا ہے۔

انعام رقم جیتنے والے نے ابھی تک اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے
یہ انعام اب تک برطانیہ میں سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔

جمعہ کو یورو کے جو نمبر آئے وہ بالترتیب47 ,1،17،31،43 تھے جب کے لکی سٹار نمبر دو اور تین کے اعداد تھے۔

ابھی تک اس انعام کا مالک سامنے نہیں آیا ہے۔ ڈرا کرنے والی کپمنی کیملوٹ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ انعام آئندہ پیر کو جب بینک کھلیں گے تو بینک کے ذریعے ادا کر دیا جائے گا۔

کیلموٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سب سے بڑی انعامی رقم کی جیت ایک انتہائی اعلیٰ خبر ہے۔ انھوں نے کہا کہ انعامی جیتنے والے نے رابط کیا ہے اور انعامی ٹکٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پیر کو بینک کھلنے پر انعامی رقم ادا کر دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اس وقت انعام جیتنے والا طے کرے گا کہ وہ اپنی شناخت ظاہر کرے یا نہیں۔


اس سے پہلے فروری میں نیگل پیج اور جسٹن لےکوک نے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ کا انعام جیتا تھا جو اس وقت برطانیہ میں ایک ریکارڈ انعامی رقم تھی۔ ان دونوں نے ایک سو بیس ملین پاؤنڈ کا انعام ایک دوسرے ٹکٹ ہولڈر سے تقسیم کیا تھا۔ دوسرے شخص نے وہ ٹکٹ سپین سے خریدا تھا۔