آلو کے کٹلس
اشیاء


آلو آدھا کلو ) ابال لیں)

ہرا دھنیہ (کٹا ھوا)آدھی پیالی

ہری مرچ (کٹی ہوئی)آٹھ عدد

انار دانہ کھانے کے تین چمچے

ثابت دھنیہ کھانے کا یک چمچہ

ثابت زیرہ کھانے ایک چمچہ

نمک، حسب زایقہ

گھی (تلنے کے لیے)حسب ضرورت

آٹا (گندم کا)آدھی پیالی

بیسن آدھی پیالی

لال مرچ پاؤڈر کھانے کا ایک چمچہ

ترکیب،
آلو چھیل کر اچھی طرح میش کر لیں
اسکے بعد اس میں ہرا دھنیہ،ہری مرچ،انار دانہ،ثابت دھنیہ،ثابت زیرہ

نمک اور مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں،اب آٹے اور بیسن

میں تھوڑا سا نمک اور مرچ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں،

اس آمیزے کو نہ بہت زیادہ گاڑھا رکھنا ہے اور نہ پتلا،اتنا گاڑھا

رکھیں کہ ٹکیوں پر آسانی سے لگ جاے،اب آلو کے کٹلس تیار کر

لیں ۔گھی گرم کر یں،کٹلس کو آٹے اور بیسن کے آمیزے میں ڈپ

کر کے گولڈن براون فرایی کر لیں، اگرچاہئیں تو انڈے کا آمیزہ لگا کر بھی فرائی کر سکتے ہیں
بس کٹلس تیار ہیں کیچپ
اور دھنیے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں