کراچی واقعات: ہزارہ وال ملوث نہیں، شاہی سید
کراچی: اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی کے واقعات کا ذمہ دار گورنر سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آئل ٹینکرز کی پارکنگ کا تو ازخود نوٹس لیتے ہیں لیکن درجنوں افراد کے قتل پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔مردان ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ہزارہ وال ہمارے بھائی ہیں کور کمیٹی میں اے این پی کونمائندگی نہ دینا ذیادتی ہے۔ اگر گارنٹی دی جائے کہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوگی توسندھ میں وزارتیں چھوڑ دیں گے۔ شاہی سید نے کہا کہ ظلم سہیں گے مگر بندوق نہیں اٹھائیں گے ۔

پریس کانفرنس میں آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہزارہ اور پختون کے درمیان کوئی اختلاف نہیں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں مگر سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شاہی سید نے کہا کہ حکومت ایک اتحادی کے تمام مطالبات پر سر تسلیم خم کرہی ہے جو سندھ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے