السلامُ علیکُم ورحمتُہ اللہ وبرکاتُہ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس بار فٹ بال ورلڈ کپ 2010 سائوتھ افریقہ میں ہو رہا ہے.
اس کا شیڈول جاری ہو چکا ہے ، بلکہ ٹکٹوں کی فروخت بھی ختم ہو چکی ہے.
اس بار جو ٹیمیں ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں اُن کی تعداد ہمیشہ کی طرح 32 ہے.


سب سے پہلےہم نظر ڈالتے ہیں سائوتھ افریقہ کے فُٹ بال گرائونڈز پر کہ کس کس سٹیڈیم میں یہ میچ ہونے جا رہے ہیں

01



پہلا سٹیڈیم کیپ ٹائون سائوتھ افریقہ میں واقع ہے جس کانام گرین پوائنٹ سٹیڈیم ہے . یہ سٹیڈیم نیا تعمیر کیا گیا ہے اور یہاں پر فٹ بال کے دُوسرے میچز کے علاوہ ایک سیمی فائنل کا انعقاد بھی ہوگا.اس سٹیڈیم کی زمین پہلے گولف کھیلنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے. اس میں 70000 تماشائیوں کی گُنجائش موجود ہے اور یہ دسمبر 2009 میں پایہ تکمیل کو پہنچا . یعنی اس کا تعمیراتی کام مکمل ہُوا. کیپ ٹائون میں ایک دُوسرا فٹ بال سٹیڈیم بھی موجود ہے لیکن اُس کو رگبی کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

02



دُوسرا فٹ بال گرائونڈ بھی نیا تعمیر کیا گیا ہے جو کہ سائوتھ افریقہ کہ شہر ڈربن میں واقع ہے . مبحدا سٹیڈیم ڈربن کا نام دیا گیا ہے. یہاں دُوسرا سیمی فائنل منعقد کیا گیا ہے لیکن فٹ بال کے دُوسرے میچز بھی یہاں*ہونگے.اس سٹیڈیم میں بھی
70000
تماشائیوں کی بیٹھنے کی جگہ ہے. یہ سٹیڈیم موسس مبحدا جو کہ 14 اکتوبر 1923 کو پیدا ہُوا اور پھر اُن کو زبردستی اُن کی زمین سے ہٹایا گیا ، اُن کے نام پر تعمیر کیا گیا ہے . بُہت خوبصورت بنایا گیا ہے اور اس کو 28 نومبر 2009 میں کھولا گیا.

03



تیسرا فٹ بال گرائونڈ ایلیس پارک سٹیڈیم جو کہ جوہانسبرگ کے درمیان میں واقع ہے . اس سے پہلے بھی اس پر بُہت سے میچز کا انعقاد ہو چکا ہے . 2009 میں کنفیڈریشن کپ کا میچ جو کہ برازیل اور متحدہ امریکہ کے درمیان تھا یہی کھیلا گیا تھا. کنفیڈریش کپ سےپہلے اس میں تماشائیوں کی
57000
تعداد سما سکتی تھی لیکن بعد میں اسی تعداد کو بڑھا کر
62000
کر دیا گیا ہے. 1928 میں یہ رگبی یونین سٹیڈیم کے نام سے تعمیر ہُوا لیکن بعد میں گرا دیا گیا اور 1982 میں دوبارہ رگبی کے لیے تعمیر کیا گیا . جی ڈی ایلس کے نام سے ... یہ ایک یاد گار سٹیڈیم کی حیثیت سے ہمیشہ سائو تھ افریقن فینز کے دلوں میں*زندہ رہے گا کیونکہ 1995 میں سائوتھ افریقہ نے نیوزی لینڈ کو حیرت انگیز شکست دی . نیلسن منڈیلا اور دُوسرے لوگوں نے مل کر خوب ہلہ گُلا کیا



یہ تھے اب تک کے تین گرائونڈ جو کہ میں نے اپ کے ساتھ شیئر کیے لیکن ابھی مزید 06 گرائونڈ باقی ہے جن کو آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد ہم بڑھیں آگے فٹ بال کی ٹیموں*کی طرف اور اُنے کے کھلاڑیوں کے طرف ،
اور پھر فٹ بال ورلڈ کپ کی تمام اپ ڈیٹ ہم ، کوئی تبصرہ کوئی بھی خبر ہم کوشش کریں گے کہ اسی تھریڈ میں شئیر کریں . اور میں اُمید کرتا ہُوں کہ آپ بھی اس میں دلچسپی لیں*گے
ابھی میں*چلتا ہُوں*کیونکہ فٹ بال کا فائنل چل رہا ہے . بعد میں*باقی اپ ڈیٹ کے ساتھ حاضر ہونگا ، انشا ئ اللہ
تب تک کے لیے اللہ حافظ