Results 1 to 10 of 10

Thread: Flash Disk, Flash Drive, USB Smart Drive

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Wafa's Avatar
    Wafa is offline Senior Member+
    Last Online
    29th June 2015 @ 03:08 AM
    Join Date
    10 Nov 2005
    Posts
    156
    Threads
    91
    Credits
    0
    Thanked
    35

    Default Flash Disk, Flash Drive, USB Smart Drive

    جدید ڈیٹا ٹریولرز جن کا بیک اَپ بھی لیا جاسکتا ہے
    ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں ڈیٹا کی منتقلی کے لیے مختلف میڈیم استعمال ہوتے رہے ہیں- اس کے بعد زپ ڈرائیو متعارف ہوئی٬ جن کی جگہ سی ڈی اور ڈی وی ڈی نے لے لی٬ لیکن یہ تمام تر میڈیم ایسے ہیں٬ جن کو قابلِ بھروسہ نہیں سمجھا جاتا٬ اس لیے ماہرین نے ایسی ڈیوائس بنائی٬ جس کی مدد سے ڈیٹا ایک جگہ دوسری جگہ منتقل کرنا آسان اور قابلِ بھروسہ ہوگیا- یہ ڈرائیو عام طور پر “یو ایس بی “ ڈرائیو کہلاتی ہے- ابتداﺀ میں جو یو ایس بی ڈرائیو متعارف ہوئیں٬ ان میں“32 ایم بی“ ڈیٹا اسٹوریج کی گنجائش تھی٬ لیکن جیسے جیسے ان کی مانگ میں اضافہ ہوتا گیا٬ ان کی گنجائش بڑھتی چلی گئی اور ان کی قیمتیں بھی بہت کم ہوگئی ہیں- یہی وجہ ہے کہ اب تقریباَ ہر کمپیوٹر یوزر کے پاس ایک عدد یو ایس بی ضرور پائی جاتی ہے- یو ایس بی ڈرائیو کو ڈیٹا ٹریولر بھی کہا جاتا ہے- اس کا استعمال عام ہارڈ ڈسک کی طرح کیا جاتا ہے٬ دوسرا بنیادی فرق یہ ہے کہ یہ سسٹم سے باہر یو ایس بی پورٹ سے منسلک ہونے کے بعد فعال ہوتی ہے-ان میں دوسرا اور بنیادی فرق یہ تھا کہ ان کا بیک اَپ نہیں لیا جا سکتا تھا٬ تاہم اب بازار میں کچھ ڈیٹا ٹریولر ایسے بھی آگئے ہیں٬ جن کا بیک اَپ بھی لیا جاسکتا ہے- اس قسم کے ڈیٹا ٹریولر کو“یو ایس بی اسمارٹ ڈرائیو“ کہا جاتا ہے- مذکورہ ڈرائیوز میں“یو3 فیکشن“ یا “لیکسر“ کا “پاور ٹو گو“ سسٹم بلٹ ان ہے- ان ڈرائیو کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ہے- ان میں “ریزیوم“ کا آپشن بھی موجود ہے- یہ آپشن اس وقت کام آتا ہے٬ جب آپ کوئی کام کرتے ہوئے اچانک یو ایس بی سسٹم سے نکال لیتے ہیں اور جب اس کو دوبارہ کمپیوٹر پورٹ میں منسلک کرتے ہیں تو کام وہیں سے شروع کر سکتے ہیں٬ جہاں سے یو ایس بی کو منقطع کیا تھا- اسی طرح کی خصوصیات سے لیس “میگو“ نامی ڈرائیو بھی کارآمد سمجھی جارہی ہے- ان جدید یو ایس بی ڈرائیوز میں بیک اَپ کے لیے فولڈرز امیج کی صورت میں محفوظ ہوجاتے ہیں٬ جس کے لیے خاص قسم کا آپریٹنگ سسٹم ان میں پہلے سے ہی موجود ہے اور اگر آپ ان کا بیک اَپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں لینا چاہیں تو ان کا بیک اَپ مائیکرو سافٹ آؤٹ لُک ایکسپریس میں بنے گا٬ بالکل اسی طرح جس طرح موبائل فون میں موجود کانٹیکٹ لسٹ کا بیک اَپ بنتا ہے
    Attached Images Attached Images   
    whooo be wafaa........

Similar Threads

  1. Flash Disk, Flash Drive, USB Smart Drive.....
    By Umer Amer in forum Computer Articles
    Replies: 9
    Last Post: 25th February 2016, 12:51 PM
  2. How To Create a Password Reset Disk on USB Flash Drive
    By Kamran 789 in forum Computer Articles
    Replies: 9
    Last Post: 29th January 2016, 09:26 PM
  3. Use Usb Flash Drive As Ram In Xp
    By zt4096 in forum General Discussion
    Replies: 37
    Last Post: 10th January 2014, 03:55 PM
  4. Answered USB Flash Drive "insert disk"
    By Saleem_sullo in forum Ask an Expert
    Replies: 8
    Last Post: 9th March 2010, 11:17 PM
  5. About USB Flash Drive Help plz
    By tulipat4 in forum Ask an Expert
    Replies: 1
    Last Post: 16th August 2007, 12:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •