[IMG]http://i715.***********.com/albums/ww160/dulcineia8/dividers/c7a575d3799078bd48e8191d4de17954_we.gif[/IMG]

اکثر ایسا ہوتا ہے
جنہیں ہم چاہتے ہیں
وہ ہمیں نصیب نہیں ہوتے
ہم کبھی اُن کے قریب نہیں ہوتے
تو پھر ہم اُنہیں
چاہتے کیوں ہیں ؟
ہم اُنہیں سراہتے کیوں ہیں ؟
خواب اُ ن کے آنکھوں میں اپنی
سجاتے کیوں ہیں ؟
دیئے انتظار کے
راہوں میں اُن کی
جلاتے کیوں ہیں ؟
جبکہ یہ ہم جانتے بھی ہیں
جنہیں ملنا نہیں ہوتا
وہی تو آکر دل میں سما جاتے ہیں
چپکے چپکے اپنا بنا جاتے ہیں
وہی تو دل دُکھاتے ہیں
تو پھر ہم اُنہیں
چاہتے کیوں ہیں ؟

[IMG]http://i715.***********.com/albums/ww160/dulcineia8/dividers/c7a575d3799078bd48e8191d4de17954_we.gif[/IMG]