Results 1 to 12 of 30

Thread: شرک کی تباہ کاری

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    mosakhan's Avatar
    mosakhan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th August 2011 @ 07:06 AM
    Join Date
    25 May 2010
    Age
    37
    Posts
    127
    Threads
    20
    Credits
    955
    Thanked
    36

    Arrow شرک و بدعات کی تباہ کاری

    شرک ناقابل معافی جرم ہے جس کا قرآن و حدیث میں بے شمار بار ذکر موجود ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج شرک کرنے والے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار لیکن توحید والے گستاخ رسول اور اولیاء کے منکر قرار پاتے ہیں۔

    خرد کا نام جنون، جنون کا خرد رکھ دیا
    جو چاہے آپکا حسن کرشمہ ساز کرے

    آج کے حالات کی بھر پور عکاسی مولانا حالی رحمہ اللہ کے ان الفاظ میں کی ہیں:

    کرے گر غیر بت کی پوجا تو کافر
    جو ٹھرائے بیٹا خدا کا تو کافر
    کہے آگ کو اپنہ قبلہ تو کافر
    کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر
    مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں
    پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں
    نبی کو جو چاہیں* خدا کر دکھائیں
    اماموں کا رتبہ نبی سے بڑہائیں
    مزاروں پہ دن رات نذریں چڑہائیں
    شہیدوں سے جا جا کے مانگے دعائیں
    نہ توحید میں* کچھ خلل اس سے آئے
    نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے
    وہ دین جس سے توحید پھیلی جہاں میں
    ہوا جلوہ گر حق زمیں و زماں میں
    رہا شرک باقی نہ وہم و گماں میں
    وہ بدل گیا آکے ہندوستان میں
    ہمیشہ سے اسلام تھا جس پر نازاں
    وہ دولت بھی کھو بیٹھے آخر مسلمان


    شرک ایک نا قابل معافی گناہ ہے۔ اللہ تعالی' شرک کو کبھی معاف نہیں کرے گا اس کے علاوہ باقی گناہوں کو چاہے تو ویسے ہی معاف کر دے اور اگر چاہے تو سزا دے کر جہنم سے آزاد کر دے۔ یہ اللہ پاک کی مرضی پہ منحصر ہے۔

    سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور مجھ کو یہ خوش خبری دی کہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ تعالی' کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھراتا وہ جنت میں* داخل ہو گا(سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہے) میں نے کہا اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو (رواہ مسلم کتاب الایمان)

    شرک انتہائی ناقص عقیدہ ہیں۔ کیوں کے انسان جس غیر اللہ کو پکارتا ہے وہ نہ تو اس کی دعا قبول کر سکتا ہے اور نہ اسے اس کی کوئی خبر ہوتی ہے کے کوئی اسے پکار رہا ہے۔ اللہ رب العزت سورہ الاحقاف آیت 5 میں فرماتا ہے: ” اس سے بڑھ کے اور کون گمراہ ہو گا ۔جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کر سکیں بلکہ ان کے پکارنے سے محض بےخبر ہو“

    کچھ اہم نکات:
    1۔ اللہ تعالی' ہی خالق و رازق ہے دیکھیے سورا الذاریات آیت 58
    2۔ اللہ تعالی' کسی کا محتاج نہیں سب اس کے محتاج ہے، اللہ تعالی' بے نیاز ہے دیکھیے سورہ العنکبوت:6، سورا فاطر:15، سورہ الزمر:65، سورہ اخلاص:2
    3۔ مدد صرف اللہ تعالی' سے مانگو کیونکہ اللہ تعالی' ہی مشکل کشا، حاجت روا، دستگیر ہے اور ہر چیز پہ قدرت رکھتا ہے دیکھیے سورہ الفاتحہ:4، سورہ اعراف:23، سورہ آل عمران:128
    4۔ اللہ تعالی' ہی عالم الغیب ہے اللہ تعالی' کے سوا کوئی بھی عالم الغیب نہیں یہاں تک کے کوئی نبی بھی نہیں دیکھیے سورہ الانعام:50، سورہ الاعراف:188، سورہ النمل:65
    5۔ اللہ تعالی' ہی موت و حیات کا مالک ہے دیکھیے سورہ النجم:44، سورہ لقمان:34
    6۔ اللہ تعالی' ہی دلوں کے حال جانتا ہے دیکھیے سورہ آل عمران:29
    7۔ غوث اعظم، داتا، گنج بخش، غریب نواز، دستگیر اللہ تعالی' ہی ہے دیکھیے سورہ النمل:62، سورہ الشوری':50، سورہ الرحمن:29، سورہ الانعام:17، سورہ یونس:62

    اللہ تعالی' ہمیں خالص توحید پہ عمل کی توفیق دیں اور صحیح العقیدہ اپنانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ میں ان شاءاللہ اس موضوع پہ اور بھی تفصیل پیش کروں گا اللہ عمل کی توفیق دیں۔ آمین


    والسلام علیکُم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
    موسی' خان

    بشکریہ

    محمد عاکف سعید
    Last edited by mosakhan; 6th August 2010 at 12:27 AM.

Similar Threads

  1. Replies: 72
    Last Post: 29th July 2018, 05:33 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 24th October 2011, 01:13 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2011, 07:33 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 25th December 2010, 10:59 AM
  5. Replies: 30
    Last Post: 27th March 2010, 11:40 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •